KARACHI: Federal Urdu University’s Department of Zoology has organized a one-day training program on the art of taxidermy.

شعبہ حیوانیات نے فنِ حنوط پر ایک روزه تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا۔
اس موقع پر مہمان خصوصی شیخ الجامعه پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری نے شرکت کی اور شعبہ حیوانیات کے منتظمین اعلی اور تربیت کار کی کاوشوں کو سراہا اور اس ضمن میں اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے طلباء کو مزید اس شعبے میں اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے پر زور دیا۔ رئیس کلیہ سائنس پروفیسر ڈاکٹر محمد زاہد نے خطاب کے دوران طلباء کو اس فن کی معاشی افادیت سے روشناس کرایا ۔ پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق نے مزید وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ میں عام طور پر جانور کی اصلی جلد کو جعلی جسم پر ترتیب دینا شامل ہے تا کہ جانور زندہ نظر آئے۔ اس ورک شاپ سے شعبہ حیوانیات اپنے کو مزید بہتر کر سکے گا اور بعد میں عوامی نمائش کیلئے کو متعارف کروایا جائے گا۔ ڈاکٹر امبرین اکرم نے اپنی ماہرانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اکیلے اس تربیتی نشست کو مکمل کروایا اور ڈاکٹر صوبیہ خواجہ اور ڈاکٹر عظمی فرائض انجام دیئے۔
Newspakistan.tv