PARIS: Azerbaijan diplomatic post here was the venue where an event was organised by Ambassador Leyla Abdullayeva to remember the Armenian attack on the city of Khojaly, during the Karabakh War in 1992, that claimed lives of 600 unarmed civilians.
The Envoy paid tribute to the citizens of Khojaly. Recalling that over six hundred innocent civilians, including more than 100 women and children, were killed by the Armenian forces, she maintained: “We want the world to condemn this barbarity, we want justice, not revenge”.

In addition to Ambassador Leyla Abdullayeva, the ceremony was also addressed by Shahsavar Mirzayev, a young survivor of the Khojaly attack, and renowned artist Roshan Noor, who narrated the story of the atrocities of Armenia.

In the second part of the ceremony, a music concert was organized in memory of the slain citoyens of Khojaly. Celebrated painter Roshan Noor exposed his paintings featuring the massacre.

PARIS: A delegation from the Embassy of Pakistan and France also participated in this program of the brotherly country of Azerbaijan.
__________
ہم انتقام نہیں انصاف چاہتے ہیں ، سفیر آذربائیجان فرانس محترمہ لیلا عبدللایفا
آرمینیا کی افواج کی طرف سے نہتے شہریوں کے قتل کی اقوام عالم کو مذمت کرنی چاہئے، سفیر آذربائیجان
سفارتخانہ پاکستان فرانس کے وفد نے بھی برادر ملک آذربائیجان کے اس پروگرام میں شرکت کی
آذربائیجان کے شہر خوجالے کے چھ سو سے زائد نہتے شہریوں کی ہلاکت کی یاد میں فرانس میں آذربائیجان کے سفارتخانے میں ایک تقریب اور میوزک کنسرٹ کا اہتمام کیا گیا،
فرانس میں آذربائیجان کے سفارتخانے کی طرف سے انیس سو بانوے 1992 میں کاراباخ کی جنگ کے دوران آذربائیجان کے شہر خوجالے پر آرمینیا کے حملے اور چھ سو سے زائد نہتے شہریوں کی ہلاکت کی یاد میں ایک کنسرٹ کا اہتمام کیا گیا۔ فرانس میں آذربائیجان کی سفیر محترمہ لیلا عبدللایفا نے خوجالے کے بہادر شہریوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ چھ سو سے زائد معصوم شہری جن میں ایک سو سے زائد خواتین اور بچوں کو آرمینیا کی افواج نے قتل کیا۔ ہم چاہتے ہیں کہ اقوام عالم اس بربریت کی مذمت کریں ، ہم انصاف چاہتے ہیں انتقام نہیں۔
سفیر لیلا عبداللایفا کے علاوہ تقریب سے خوجالہ حملے میں زندہ بچ جانے والے نوجوان شاہسوار مرزائیف اور نامور مصور روشن نور نے بھی خطاب کیااور آرمینیا کے مظالم کی داستان سنائی اور ظلم کی مذمت کی، تقریب کے دوسرے حصے میں خوجالے کے مرنے والے شہریوں کی یاد میں ایک میوزک کنسرٹ کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں معروف آرٹسٹ نے اپنے فن کا جادو جگایا ، نامور مصور روشن نور نے خوجالہ کے حوالے سے بنائی گئی اپنی پینٹگز کی نمائش کی ، جسے حاضرین نے بہت سراہا ، سفارتخانہ پاکستان فرانس کے وفد نے بھی برادر ملک آذربائیجان کے اس پروگرام میں شرکت کی۔
Newspakistan.tv