PARIS: On the occasion of Pakistan Day, the Pakistan Business Forum France organized a prestigious ceremony here.
The hosts of the event (Patron-in-Chief of the Business Forum France, Muhammad Ibrahim Dar, Chairman Sardar Zahoor Iqbal, President Haji Muhammad Aslam Chaudhry, and General Secretary Yasir Khan) welcomed the guests. The Embassy of Pakistan was represented by Press Counsellor Ms. Sajeela Naveed, Head of Chancery Kashif Jamil, and Group Captain Khalid Hayat Khan, ADP. This distinguished event saw active participation from members of the Pakistani community in France, representing all walks of life.
Speakers recalled that back in 1940, Muslims demanded a separate state where they could live according to their own aspirations. They maintained that 23rd March was a historic day – a day to pay tribute to the struggle of ancestors for a separate homeland. This struggle was given direction and momentum through the historic Lahore Resolution of 1940, later known as the Pakistan Resolution. Cake cutting was followed by a sumptuous dinner.
__________
یوم پاکستان کی مناسبت سے پاکستان بزنس فورم فرانس نے ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا۔
پاکستان بزنس فورم فرانس نے تئیس مارچ یوم پاکستان کی مناسبت سے ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا۔ میزبان تقریب سرپرست اعلیٰ بزنس فورم فرانس محمد ابراہیم ڈار ، چیئرمین سردار ظہور اقبال ، صدر حاجی محمد اسلم چوہدری ، جنرل سیکریٹری یاسر خان نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ سفارتخانہ پاکستان کی نمائیندگی پریس قونصلر محترمہ سجیلہ نوید ، ہیڈ آف چانسری کاشف جمیل اور گروپ کیپٹن خالد حیات خان اے ڈی پی نے کی ، اس پروقار تقریب میں فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے تمام مکتبہ فکر کے لوگوں نے بھرپور شرکت کی۔
اس موقع پر مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ 1940 کو آج کے دن مسلمانوں نے ایک علیحدہ ریاست کا مطالبہ کیا جہاں وہ اپنی خواہشات کے مطابق زندگی بسر کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ 23 مارچ تحریک پاکستان کی تاریخ میں ایک تاریخی دن ہے۔ یہ ایک علیحدہ وطن کے لیے ہمارے آباؤ اجداد کی دلیرانہ جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے ، ایک ایسی جدوجہد جس کو ایک سمت اور رفتار فراہم کی گئی تھی جس کا آغاز 1940 کی تاریخی قرارداد لاہور سے ہوا جسے بعد میں قرارداد پاکستان کا نام دیا گیا۔ تقریب میں تئیس مارچ یوم پاکستان کے حوالے سے کیک بھی کاٹا گیا۔ تقریب کے شرکاء کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ یوم پاکستان کی تقریب کے میزبان محمد ابراہیم ڈار نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
Newspakistan.tv