OLSZTYN (Poland): Second Pak-Polish Int’l Scientific Conference, titled New Emerging Global Landscape, organized by the Institute of Political Science, University of Warmia & Mazury and Department of Int’l Relations, Federal Urdu University of Arts, Science and Technology will be held here on 11th and 12th of June (2024).
وفاقی جامعہ اردو اور یونیورسٹی اف وارمیا اینڈ مازوری کے زیر اہتمام دوسری پولش-پاکستانی بین الاقوامی سائنسی کانفرنس
انسٹی ٹیوٹ آف پولیٹیکل سائنس، یونیورسٹی آف وارمیا اینڈ مازوری اولشٹن، پولینڈ اور شعبہ بین الاقوامی تعلقات، وفاقی اردو یونیورسٹی برائے آرٹس، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، کراچی، پاکستان کے زیر اہتمام دوسری پولش-پاکستانی بین الاقوامی سائنسی کانفرنس، جس کا عنوان ” نیا ابھرتا ہوا عالمی منظر نامہ” جوکہ 11 اور 12 جون، 2024 کو پولینڈ کے شہر اولشٹن میں منعقد ہوگی۔
کانفرنس کا مقصد عالمی نظام میں وقع پزیر ہونے والی تبدیلی کے بارے میں اسکالرز کی تنقیدی بحث کو زیر بحث لانا شامل ہے۔دونوں جامعات کے درمیان جاری تعاون دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرنے میں اہم سنگ میل ثابت ہونگے۔
جیسا کہ دنیا “نئے عالمی منظر نامہ” کی پیچیدگیوں سے دوچار ہے، یہ کانفرنس اسکالرز، محققین اور ماہرین کو اپنے خیالات اور تحقیق کو پیش کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گی،اس کانفرنس میں پولینڈ اور پاکستان کے تعلقات پر خاص طورپر سیشن بھی رکھے گئے ہیں۔
دونوں ممالک کے اسکالرز پاکستان اور پولینڈ کے تعلقات میں مواقع اور چیلنجز پر اپنے تحقیق مقالے پیش کریں گے۔
اس میں یورپ اور ایشیا کے متعدد ممالک کے اسکالرز شرکت کریں گے۔اس کانفرنس کے سر پرست اعلی وفاقی اردو یونیورسٹی کراچی کے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری، اور یونیورسٹی آف وارمیا اینڈ مازوری اولیشٹن کے ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر جرزی پرزیبروسکی کر رہے ہیں ۔
پولینڈ میں کسی بھی جامعہ کے ساتھ اس طرح کی کانفرنس کرنے کا اعزاز وفاقی جامعہ اردو کوحاصل ہوا ہے جو کہ ٹریک ٹو ڈپلومیسی پر عمل پیرا ہے۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے یہ کانفرنس دسمبر 2022 میں انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کراچی میں منعقد ہونے والی پہلی پاکستانی-پولش بین الاقوامی سائنسی کانفرنس کا تسلسل ہے۔
پہلی کانفرنس کی قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس کی افتتاحی تقریب میں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی –آف وارمیا اینڈ مازوری، پولینڈ کے ریکٹر، وائس ریکٹر، اساتذہ و دیگر یونیورسٹیوں سے بھی اساتذہ نے شرکت کی تھی
یاد رہے کہ 2021 میں دونوں اداروں کے درمیان مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط ہوئے تھے، رواں سال کی کانفرنس پاکستان اور پولینڈ کے درمیان علمی تبادلے اور تعاون کو مضبوط کرے گی۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری شعبہ بین الاقوامی تعلقات کے فیکلٹی ممبران کے ہمراہ وفاقی اردو یونیورسٹی کی نمائندگی کریں گے۔ابھرتے ہوئے بین الاقوامی منظر نامے کو دیکھتے ہوئے دوسری پولش-پاکستانی بین الاقوامی سائنسی کانفرنس فکری تبادلے اور تعاون کے لیے ایک قابل قدر موقع فراہم کرے گی۔
یہ کانفرنس دونوں ممالک کے درمیان باہمی افہام و تفہیم اور یکجہتی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گی ۔
Newspakistan.tv