KARACHI: The 41st session of Academic Council of FUUAST was held here on Tuesday (7th May, 2024).

وفاقی اُردو یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل کا اکتالیسواں (41) اجلاس شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔
اجلاس میں نئی پالیسی کے تحت کلیہ فنون کے نصابات کی منظور دی گئی۔
جن میں شعبہ بین الاقوامی تعلقات،اسلام آبادکیمپس بی ایس (چار سالہ)،ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام(دوسالہ) اور بی ایس (تھرڈ ایئر پروگرام) کے نصابات،شعبہ انگریزی،بی ایس (چار سالہ)،ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام(دوسالہ) اور بی ایس (تھرڈ ایئر پروگرام) کے یکساں نصابات،
شعبہ ابلاغِ عامہ،عبدالحق کیمپس،ایم فل/ایم ایس پروگرام کے نصابات،شعبہ تاریخِ عام،عبدالحق کیمپس،ایم ایس /ایم فل پروگرام کا نصاب کو دونوں کیمپس(کراچی و اسلام آباد) میں یکساں نصاب کی نئی پالیسی کے تحت منظوری دی گئی۔
نیزشعبہ انگریزی، عبدالحق کیمپس کے دوشارٹ کورسز،کلیہ فنون کے تحت انٹرنیشنل پوسٹ ڈاکٹریٹ پروگرام کی بھی منظوری دی گئی۔کلیاتی کونسل معارفِ اسلامیہ، منعقدہ اسلام آباد کیمپس کی رُوداد و نصابات،بی ایس، اسلامیا ت (چار سالہ پروگرام)،بی ایس، اسلامیات(ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام)،بی ایس،
اسلامیات(پانچویں سمسٹر)، ایم فل، اسلامیات(دو سالہ پروگرام)،بی ایس، ادیانِ عالم (چارسالہ پروگرام)،بی ایس، ادیانِ عالم(ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام) اوربی ایس،
ادیانِ عالم (پانچویں سمسٹر،دوسالہ پروگرام)۔اجلاس میں ڈاکٹر کمال حیدر، انچارج کلیہ تعلیمات نے بورڈ آف فیکلٹی کے تحت نصابات پیش کیے جنہیں منظوری دی گئی۔شعبہ الیکٹریکل انجینئرنگ کی بورڈ آف اسٹڈیز اور کلیاتی کونسل کی رُوداد اور اس کے تحت پیش کردہ نصاب کی منظوری دی گئی۔
اسلام آباد کیمپس میں شعبہ اطلاقی طبیعیات کے نام کو تبدیل کرتے ہوئے شعبہ طبیعیات کیا گیا۔اعلی تعلیم و تحقیق کے پیش کردہ معاملات اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کی پالیسی کے نفاذ کے لیے ڈینز کمیٹی کو پندرہ دن دیئے گئے۔
ایم فل/پی ایچ ڈی کے قوانین سے متعلق کتابچہ کی توثیق کی گئی جو کہ جامعہ کی ویب سائٹ پر موجود ہے۔
پروفیسر ڈاکٹر عبدالمجید کو کنوینر الحاق کمیٹی جبکہ ڈاکٹر شاہد اقبال کو ممبر الحاق مقرر کیا گیا۔
اسلام آباد کیمپس سے دوسرے رکُن کو منعقد کرنے کے لیے شیخ الجامعہ کو اختیار دیا گیا۔
انضباطی کمیٹی کے لیے دوممبران کی منظوری دی گئی:پروفیسر ڈاکٹر زرینہ علی، شعبہ نباتیات، ڈاکٹر مہربان باروی، شعبہ اسلامیات۔المنائی ایسوسی ایشن کے پیش کردہ قواعد کے حوالے سے شیخ الجامعہ نے تجویز دی کہ اس کی عبوری منظوری دی
جاتی ہے اگر مزید کسی فیکلٹی کے پاس کوئی تجویز ہے تو شیخ الجامعہ کو ارسال کریں تاکہ اس کی حتمی منظوری دی جائے۔اسلام آباد کیمپس میں شعبہ بائیو ٹیکنالوجی قیام کی منظوری اور شعبہ سافٹ ویئر انجینئرنگ کے تحت بی ایس آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے نصاب اور پروگرام کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں ڈاکٹر محمد صارم نے آرٹیفیشنل انٹیلی جنس ریسرچ سینٹر کے قیام کے حوالے سے اکیڈمک کونسل کو پیش کی۔
یہ ریسرچ سینٹر جامعہ کے دیگر شعبہ جات کو آرٹیفیشنل انٹیلی جنس کے حوالے سے ان کے نصاب میں معاونت کرے گا اور اس سینٹر کے تحت ڈپلومہ اور سرٹیفکیٹ کورس مختلف مضامین میں کروائے جائیں گے تاکہ جامعہ میں نئی ٹیکنالوجی کے تحت تعلیم دی جائے۔
قائم مقام رجسٹرارڈاکٹر ساجد جہانگیر، ڈپٹی رجسٹرارڈاکٹر ثمرہ ضمیر، پروفیسر ڈاکٹر محمدزاہد، پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق،پروفیسر ڈاکٹر محمد علی ویرسیانی، پپروفیسر ڈاکٹر زرینہ علی، پروفیسر ڈاکٹر عبدالمجید خان
ڈاکٹر کمال حیدر،ڈاکٹر محمد صارم،ڈاکٹر عارفہ اکرام، ڈاکٹر مہ جبیں،ڈاکٹر حافظ محمدثانی،صدورشعبہ جات اور نامزدکردہ اساتذہ کرام شریک ہوئے جن میں ڈاکٹر شاہین عباس،ڈاکٹر محمد شعیب، ڈاکٹر منزہ دانش،ڈاکٹر زیباپروین عمران،ڈاکٹر گوہر علی مہر،
ڈاکٹر صائمہ خلیق،ڈاکٹر یاسمین سلطانہ، ڈاکٹر مریم سلطانہ،ڈاکٹر فہمیدہ تبسم،ڈاکٹر احتشام الحق پڈا، ڈاکٹر محمد شیراز، ڈاکٹر صبابشیر،ڈاکٹر محمد زبیر خان نیازی،،ڈاکٹر غزالہ شاہین،اسلام آباد کیمپس،ڈاکٹر عرفان ساجد،ڈاکٹر محمد عمران شہزاد، روشن علی، ڈاکٹر غزالہ یاسمین،
الحاقی کالج بلوچستان کالج آف ایجوکیشن،ڈاکٹر فوزیہ بانو، غیاث الدین احمد اورڈاکٹر شبر رضا،ڈاکٹر راشد تنویر، ڈاکٹر خرم خان علوی اور ڈاکٹر محمد ارشاد نے شرکت کی۔
Newspakistan.tv