You are currently viewing ‘One Soup for All’ Provides Iftar During Ramazan in Paris

‘One Soup for All’ Provides Iftar During Ramazan in Paris

PARIS: For the last thirty years, One Soup for All, a Paris-based organization is providing six hundred free Iftars daily to Muslims as well Non-Muslim Men and Women.

Twenty dedicated and well-disciplined volunteers prepare tasty soup of meat, vegetables and pulses.

A complete meal (including soup, fruits, yogurt, bread and bottled water etc.) is served to each person in a very organized manner in a specially prepared tent without hurting their self-respect.

 A team of volunteers collect empty dishes and wash them in an efficient manner.

Apart from serving meals to 600 people on table, food bags are provided to hundreds of deserving families every day.

Besides Ramazan, One Soup for All distributes food every evening throughout the year to underprivileged and homeless living in Paris

Volunteers of One Soup for All enormously contribute towards projecting the true image of Muslims in Paris, i.e. of peacefulness and generosity.

پیرس میں ایک سوپ سب کے لئے نامی تنظیم کی طرف سے رمضان کا پورا مہینہ افطاری کا اہتمام۔
سینکڑوں مسلم و غیر مسلم مرد و خواتین کے لئے روزانہ شام کو کھانے کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
رضاکاروں کا ڈسپلن اور جذبہ خدمت قابل ستائش ہے۔
پیرس سے صاحبزادہ عتیق کی رپورٹ
پیرس میں گزشتہ تیس سال سے قائم ایک سوپ سب کے لئے نامی تنظیم نے حسب روایت رمضان المبارک میں روزانہ افطار کا اہتمام کیا۔

ایک سوپ سب کے لئے تنظیم کی طرف سے روزانہ چھ سو سے زائد مسلم و غیر مسلم مرد و خواتین کے لئے افطار ڈنر کا اہتمام کیا جاتا ہے ، ایسوسی ایشن کے کچن میں بیسیوں رضاکار دن میں گوشت ، سبزیوں دالوں سے ایک خوش ذائقہ سوپ تیار کرتے ہیں ۔

شام کو مستحق افراد کے لئے خصوصی طور پر تیار کئے گئے ٹینٹ میں ان کو سرو کیا جاتا ہے۔

نہایت منظم طریقے سے ہر فرد کے لئے مکمل کھانے کا انتظام ہوتا ہے۔

رضاکاروں کی مختلف ٹیمیں کھانا سرو کرنے ، خالی برتن اکٹھے کرنے اور صفائی کا کام بہترین اور منظم طریقے سے کرتے ہیں۔

ٹینٹ میں سینکڑوں لوگوں کو کھانا سرو کرنے کے علاوہ بیسیوں فیمیلیز کو روزانہ خوراک کے تھیلے بھی تقسیم کئے جاتے ہیں۔

ایک سوپ سب کے لئے نامی تنظیم پیرس میں مسلمانوں کا ایک مثبت امیج پیش کرنے کا بڑا ذریعہ ہے۔

یہ تنظیم پورا سال روزانہ شام کو پیرس میں غریب و بے گھر لوگوں میں کھانا تقسیم کرتی ہے۔

Newspakistan.tv

This Post Has One Comment

Comments are closed.