ISLAMABAD: The US Department of State is delivering food, shelter, and other forms of lifesaving disaster relief to communities in Pakistan impacted by the recent floods.

US Mission to Pakistan Chargé d’Affaires Natalie A. Baker was on site as the first C-17 and C-130 aircraft arrived and unloaded the commodities at Nur Khan Air Base.
Extending her deepest condolences to the people of Pakistan, Natalie A. Baker said that the United States was profoundly saddened by the loss of life and destruction of homes and livelihoods.
“In response to a request from the Government of Pakistan, the Department of State and the US military approved foreign assistance funding and critical supplies and equipment to augment national response efforts in the most affected areas,” Chargé d’Affaires stated.

امریکہ کی جانب سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے معاونت کی فراہمی
ریاستہائے متحدہ امریکہ ،پاکستان میں آنے والے تباہ کُن سیلاب سے شدید متاثرہ لوگوں کے ساتھ اس مشکل گھڑی میں کھڑا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ متاثرہ کمیونٹیوں کو خوراک، پناہ گاہ، اور زندگی بچانے والی، آفات سے نجات کی دیگر اقسام فراہم کر رہا ہے۔اس کے علاوہ، امریکی فوج نے پاکستانی فوج کو ضروری سامان پہنچایا، جو نور خان ایئر بیس پر پہنچا۔
معاونت کی پہلی کھیپ سے لدے ہوئے سی-سیونٹین اور سی- ون تھرٹی جہازوں کی آمد اور سامان کی ترسیل کے موقع پر امریکی مشن پاکستان کی ناظم الاُمور نیٹلی بیکر بھی موجود تھیں۔ اس موقع پر نیٹلی بیکر نے پاکستان کے عوام کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب میں ہونے والے جانی نقصان اور گھروں اور معاشی ذرائع کی تباہی پر امریکہ انتہائی غمزدہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومتِ پاکستان کی درخواست پر امریکی محکمہ خارجہ اور امریکی فوج نے بیرونی معاونت کی منظوری دی اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جاری قومی امدادی کارروائیوں میں معاونت کے لئےہنگامی ضروریات کی اشیاء اور سامان فراہم کیا گیا ہے۔

Newspakistan.tv