PARIS: Pakistani diaspora here has hailed the appointment of Barrister Amjad Malik as the Vice-Chairman of the Punjab Overseas Commission.
Commenting on the development, PML-N (France) Patron-in-Chief Sardar Zahoor Iqbal, Youth Wing (France) President Asghar Khan and Sr. leader Syed Jamal Khalid held:
“Whenever Barrister Amjad Malik was given a government position, he gave special importance to the problems of Overseas Pakistanis and made every possible effort to solve them.”
Senior leaders maintained that Barrister Amjad Malik was the identity of PML-N Overseas:“He has mobilized the Muslim League-N Overseas and created a big party with his vision”, they stated.
CM Punjab Maryam Nawaz has appointed UK-based Barrister Amjad Malik (Coordinator PML-N Int’l Affairs & Overseas Pakistanis), Barrister Amjad Malik as Vice Chairman of Punjab Overseas Commission.
It is pertinent to mention year that Barrister Amjad Malik had rendered the OPC draft into a law and got it approved by the Punjab Assembly.
Barrister Amjad Malik had also penned the Chartered of Democracy between Benazir Bhutto and Mian Nawaz Sharif. In addition to being a Barrister of the Supreme Court of England, he is also a lawyer of the Supreme Court of Pakistan.
He also received the honor of being the best lawyer of the World Human Rights Organization in the year 2000 along with British PM Sir Keir Starmer. Besides, thousands of Pakistanis imprisoned in the UK prisons were sent home.
معروف مسلم لیگی بیرسٹر امجد ملک پنجاب اوورسیز کمیشن کے وائس چیئرمین مقرر،اوورسیز پاکستانیوں کی مبارکبادیں
بیرسٹر امجد ملک کو جب بھی ذمہ داری ملی ، انہوں نے اوورسیز کے مسائل کو اولیت دی ، سردار ظہور اقبال ، محمد اصغر خان ، سید جمال خالد
پیرس سے صاحبزادہ عتیق کی رپورٹ
بیرسٹر امجد ملک کا پنجاب اوورسیز کمیشن کے وائس چیئرمین مقرر ہونا اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خوش آئند ہے ، بیرسٹر امجد ملک کو جب بھی کوئی حکومتی عہدہ ملا ، انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو خصوصی اہمیت دی اور ان کے حل کے لئے ہر ممکن کوشش کی۔
ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن فرانس کے سرپرست اعلٰی سردار ظہور اقبال اور صدر یوتھ ونگ فرانس اصغر خان اور سینئیر راہنما سید جمال خالد نے کیا۔
سینئیر راہنماؤں کا کہنا تھا کہ بیرسٹر امجد ملک اوورسیز میں مسلم لیگ ن کی پہچان ہیں ، انہوں نے اپنے وژن سے اوورسیز میں مسلم لیگ ن کو متحرک کرکے ایک بڑی پارٹی بنایا ہے، قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کے معتمد ترین ساتھیوں میں ان کا شمار ہوتا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کوآرڈینیٹرپاکستان مسلم لیگ ن انٹرنیشنل افیئرز اینڈ اوورسیز پاکستانیز، برطانیہ میں مقیم بیرسٹر امجد ملک کوپنجاب اوورسیز کمیشن کا وائس چیئرمین مقرر کر دیا، بیرسٹر امجد ملک نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراعظم میاں محمد شہبازشریف کے دور میں بطور وائس چیئرمین او پی سی خدمات سر انجام دیں جبکہ انہوں نے او پی سی کے مسودے کو قانون کی شکل دے کر پنجاب اسمبلی سے بھی منظور کرا یا۔
انہوں نے بینظیر بھٹواور میاں نواز شریف کے درمیان چارٹرڈ آف ڈیموکریسی بھی تحریر کیا ۔ وہ انگلینڈ سپریم کورٹ کے بیرسٹر ہونے کے علاوہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے بھی وکیل ہیں۔انہوں نے برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر کے ہمراہ سال 2000میں انسانی حقوق کی عالمی تنظیم کا بہترین وکیل ہونے کا اعزاز بھی حاصل کیا انہوں نےتارکین وطن کی مشکلات کے ازالے کے علاوہ ان ممالک کی جیلوں میں قید ہزاروں پاکستانیوں کو وطن بجھوایا۔ وہ تین کتب کے مصنف بھی ہیں ۔
Newspakistan.tv