RECENT NEWS

Director of Urdu Science Board visits Urdu University

KARACHI: Director of Urdu Science Board Zia Ullah Khan Toru visited Federal Urdu University here on Wednesday (29th May, 2024).

قومی زبان میں تعلیم دینے سے طلبا میں فکری شعور بیدار ہوتا ہے دنیا بھر میں پچاس فی صد سے زائد طلبا و طالبات اپنی زبان میں علم و فن سیکھتے ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری
وفاقی اردو یونیورسٹی کے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری سے اردو سائنس بورڈ کے ڈائریکٹر ضیاء اللہ خان طورو نے اپنے وفد کے ہمراہ دورہ اورملاقات کی۔
وفاقی اردو یونیورسٹی کے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنورای نے وفدکو خوش آمدید کہا اوربات چیت کرتے ہوئے وفاقی اردو یونیورسٹی کے قیام و افادیت پر روشنی ڈالی۔

انھوں نے بتایا کہ یونیورسٹی میں اس وقت 15000 سے زائد طلبا مختلف شعبوں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں انھوں نے اس بات پہ زور دیا کہ قومی زبان میں تعلیم دینے سے طلبا میں فکری شعور بیدار ہوتا ہے

دنیا بھر میں پچاس فی صد سے زائد طلبا و طالبات اپنی زبان میں علم و فن سیکھتے ہیں۔ اردو سائنس بورڈ کی خدمات کو سراہتے ہوئے انھوں نے دونوں اداروں کے مابین معاہدے پر رضامندی ظاہر کی۔

وفد کے سربراہ ضیاء اللہ خان طورو ڈائریکٹر اردو سائنس بورڈ کی خدمات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ 1962 سے لے کر ابتک بورڈ تاریخ ، سائنس علوم اور ٹیکنالوجی پر مبنی 800 سے زائد مطبوعات کو اردو زبان میں شائع کر چکا ہے۔

بورڈ کے قیام کا بنیادی مقصد قومی زبان میں سائنسی علوم کی ترویج واشاعت ہے اس فریضہ کی انجام دہی کے سلسلے میں بورڈ کا وفد مختلف جامعات کا دورہ کررہا ہے بورڈ وفاقی اردو یونیورسٹی کے تعاون و اشتراک سے مزید کتب کی اشاعت کا ارادہ رکھتا ہے۔

اس سے قبل پروفیسر ڈاکٹر یاسمین سلطانہ چئیر پرسن شعبہ اردو نے گفتگو کرتے ہوئے یونیورسٹی کے طلبا کو انٹرن شپ کے لیے اردو سائنس بورڈ بھیجنے کے لیے دلچسپی کا اظہار کیا ۔

اس کے علاؤہ جامعہ کے طالب علموں کے لیے سائنسی کتب کے اردو تراجم کا سونپنے کی تجویز پیش کی۔ دونوں اداروں کے درمیان معاہدہ خدمات کرنے پر اتفاق ہوا۔ اداروں کے مابین مزید پیش رفت کے لیے فوری طور پر فوکل پرسنز کی نامزدگی پر اتفاق ہوا۔

اس کے علاؤہ لائبریری میں اردو سائنس بورڈ کی مطبوعات کا گوشہ بنانے پر اتفاق ہوا۔

ملاقات میں بورڈ کے افسران انجنئیر امین اختر ڈپٹی ڈائریکٹر ، ظہیر خالد قریشی اسسٹنٹ ڈائریکٹر پبلیکشنز ، فاطمہ شہزادی اور عطیہ زہرا اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوارڈینیشن اور بک ایمبیسڈر سلطان خلیل بھی موجود تھے ۔
Newspakistan.tv

GALLERY

PAKISTAN

News Pakistan

Newspakistan, established in 2017, is a dynamic media and news website dedicated to delivering timely, accurate, and insightful news from Pakistan and around the world. Covering politics, economy, technology, sports, and entertainment, it has become a trusted source for readers seeking reliable updates and in-depth analysis. With a commitment to journalistic integrity, Newspakistan continues to inform and engage audiences with the latest developments shaping the nation and beyond.

Recent News

© 2025 News Pakistan. Designed by CCODEZ.