KARACHI: Federal Urdu University’s Dept of Psychology, with the support of Pakistan Autism Center, has organised an informative seminar about ASD* for pupils at Abdul Haq Campus here.

پاکستان آٹزم سینٹر کے باہمی تعاون سے شعبہ نفسیات کے زیر اہتمام وفاقی جامعہ اردو عبدالحق کیمپس میں طلبہ و طالبات کے لیے ایک آگاہی سمینار کا انعقاد کیا گیا۔
سیمینار کا مقصد طلبہ وطالبات میں پاکستان میں بچوں کے بڑھتے ہوئے ذہنی امراض خصوصا آٹزم کے حوالے سے روشنی ڈالی گئی۔
ماہرین نفسیات میں دانیہ عبدالمعروف اور سارہ احسان نے پاکستان میں آٹزم کے بڑھتے ہوئے رجحان ، وجوہات، تشخیص سدباب اور مختلف طریقہ علاج کے بارے میں تفصیل سے روشنی ڈالی۔
مزید برآں کس طرح سے معاشرے میں ایسے بچوں کے لیےانسان دوست ماحول بنایا جا سکتا ہے جس سے ان کو ذہنی مرض سے نبردآزما ہونے میں مدد فراہم کی جا سکے۔
آخر میں صدر شعبہ نفسیات اور انچارج رئیس کلیہ فنون و انچارج عبدالحق کیمپس،وفاقی جامعہ اردو، ڈاکٹر شاہد اقبال نے نہایت اہم اور مفید معلومات فراہم کرنے پر ماہرین نفسیات کا شکریہ ادا کیا اور تعریفی اسناد پیش کیں۔
__________
*Autism Spectrum Disorder (ASD) is a developmental disability caused by differences in the brain.
Newspakistan.tv