You are currently viewing Federation’s Role in Pakistan’s Present State of Affairs!

Federation’s Role in Pakistan’s Present State of Affairs!

KARACHI: Federal Urdu University has organised a lecture on the role of federation in Pakistan’s present state of affairs here on Wednesday (15th May, 2024).

__________

!ملک کی موجودہ صورت حال اور وفاق کا کردار

کراچی۔ ۔۔شعبہ مطالعہ پاکستان وفاقی اردو یونیورسٹی، عبدالحق کیمپس کے زیر اہتمام ایک روزہ لیکچربعنوان”ملک کی موجودہ صورت حال اور وفاق کا کردار” کے حوالے سےمنعقد ہوا۔۔۔ مہمان مقرر معروف سماجی اسکالر پروفیسر ڈاکٹر سید جعفر احمد انسٹیٹیوٹ آف ہسٹاریکل اینڈ سوشل ریسرچ کے ڈائریکٹر اور سہیل یونیورسٹی کراچی کے ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز نے خطاب کیا۔۔۔۔
اس موقع پر طلبہ اور طالبات کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کی نظامت کے فرائض محمد عدیل نے سر انجام دیے۔شعبہ مطالعہ پاکستان کی انچارج ڈاکٹر کہکشاں ناز نے معزز مہمان گرامی کو خوش آمدید کہنے کے ساتھ ساتھ گلدستہ پیش کیا۔
ڈاکٹر سید جعفر احمد نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دنیا کی کل آبادی کا چالیس فیصد وفاقی حکومتوں سے منسلک ہے۔۔ قائد اعظم کے نظریہ کے مطابق پاکستان میں بھی وفاقی طرز حکومت ہےالبتہ عوام کا اعتماد حاصل نہیں ہوسکا۔ صوبائی خودمختاری بانی پاکستان کی سوچ تھی معلوم نہیں ایک خاص طبقے کو صوبائی خودمختاری سے خوف درپیش ہے۔ اسی خوف کی وجہ سے مشرقی پاکستان ٹوٹ کر بنگلادیش بن گیا۔ 1973کا آئین پاکستان کی سلامتی کا ضامن سمجھا جاتا ہے ،لیکن مسلسل اس آئین میں بھی مختلف طرح کی ترامیم کی جاتی رہیں ۔اس وقت پورے پاکستان میں سیاسی عدم استحکام پایا جاتا ہے۔۔اس موقع پر طلبہ اور طالبات نے ڈاکٹر سیدجعفر احمد سے سوالات بھی کیے۔تقریب کے اختتام پر زینب شریف نے مہمان مقرر اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔انچارج شعبہ مطالعہ پاکستان ،ڈاکٹر کہکشاں ناز نے مہمان مقرر کی خدمت میں اعزازی شیلڈ پیش کی۔

Newspakistan.tv