SARCELLES (Paris suburb): Final of the 5th edition of the Ambassador Cricket Cup was held here to coincide with the 77th Independence Day of Pakistan.
Envoy of Pakistan Asim Iftikhar Ahmed and Dr. Hamza Taj Sukhira were the chief guests of the occasion. Conspicuous among others who attended the prize distribution ceremony there were President of France Cricket Federation, Deputy Mayor of Sarcelles and sponsors.
Amjad Sindhu, the organizer of the Ambassador Cricket Cup, welcomed the guests. 24 teams participated in the tournament including Pakistan, Bangladesh and Afghanistan.
Pakistan’s Envoy to Paris Asim Iftikhar Ahmed handed over the Trophy and cash prize of 2000 Euros to Mitri Cricket Club that won the tournament following a tough match with Argentina Cricket Club. Runner-up was presented 1000 Euros.
Speaking on the occasion H.E. Asim Iftikhar Ahmed commended the efforts of Pakistani and other members of the South Asian communities to promote cricket in France where it is little known. He pointed out that cricket was the identity of Pakistan and was a extremely popular in South Asia.
Asim Iftikhar Ahmed held that the inclusion of cricket in the 2028 Olympic Games would provide opportunities for youngsters to showcase their talents on a global scale.
لاس اینجلس (۲۰۲۸) اولمپکس گیمز میں کرکٹ کی شمولیت سے نوجوانوں کو عالمی سطح پر اپنی صلاحیتیں دکھانے کے مواقع ملیں گے۔ سفیر پاکستان عاصم افتخار احمد
__________
ایمبسڈر کرکٹ ٹورنامنٹ میں متری کلب نے سخت مقابلے بعد ارجنٹینا کلب کو ہرا کر فتح اپنے نام کرلی۔
پاکستان کے 77 ویں جشن آزادی کے موقع پر پیرس کے نواحی علاقے سارسل میں ایمبسڈر کرکٹ کپ کے پانچویں ایڈیشن کا فائنل میچ کھیلا گیا
فائینل میچ کے مہمان خصوصی سفیر پاکستان عاصم افتخار احمد اور ڈاکٹر حمزہ تاج سکھیرا تھے، تقریب تقسیم انعامات میں فرانس کرکٹ فیڈریشن کے صدر ، سارسل مئیری کے ڈپٹی مئر ، اور اسپانسرز نے بھی شرکت کی۔
ایمبسڈر کرکٹ کپ کے آرگنائزر امجد سندھو نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا
پیرس کے نواحی علاقے سارسل میں ایمبسڈر کرکٹ کپ کے پانچویں ایڈیشن کا فائنل میچ کھیلا گیا- کرکٹ میچ کا فائنل دیکھنے کے لیے نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی-
ایمبسڈر کرکٹ کپ ٹورنامنٹ 2024 میں پاکستان، بنگلہ دیش، افغانستان اور تامل سمیت دیگر ٹیموں نے حصہ لیا- ایمبسڈر کرکٹ کپ ٹورنامنٹ میں دو درجن ٹیموں نے حصہ لیا-
فائنل میچ متری کرکٹ کلب اور ارجنٹینا کرکٹ کلب کے درمیان کھیلا گیا- ایمبسڈر کرکٹ کپ سخت مقابلے کے بعد متری کلب نے جیتا- میچ جیتنے والی ٹیم کو دو ہزار یورو نقد اور ٹرافی دی گئی جبکہ رنر اپ ٹیم کو ایک ہزار یورو اور ٹرافی دی گئی- سفیر پاکستان کھلاڑیوں میں نقد انعامات ، ٹرافیاں اور شرٹس تقسیم کی گئی-
سفیر پاکستان عاصم افتخار احمد نے کہا کہ کرکٹ پاکستان کی پہچان ہے اور ساؤتھ ایشیا میں بہت مشہور کھیل ہے – فرانس میں کرکٹ نئی گیم ہے پاکستانی اور ساؤتھ ایشین کمیونٹیز کی فرانس میں کرکٹ کے فروغ کی کوششیں قابل ستائش ہیں
Newspakistan.tv