You are currently viewing FUUAST’s Prof presents petrol/diesel alternatives

FUUAST’s Prof presents petrol/diesel alternatives

  • Post author:
  • Post category:Karachi / Technology
  • Post last modified:29/12/2022
  • Reading time:2 mins read

KARACHI: Prof. Dr. Abdul Majeed Khan, Chairman of the Dept of Chemistry, Federal Urdu University of Arts Science & Technology (FUUAST) has presented alternatives of Petrol and Diesel.

Keeping in mind the global challenges, particularly the energy crisis, environmental pollution, global warming and biodiversity he has presented Bio-ethanol as an alternative of Petrol. This fuel can equally be used in motorcycles, cars and generators. All diesel-powered vehicles and generators could be run by Bio-diesel. Both these fuels have been developed at the Research Laboratory of Bio-energy (RLB).

For his participation in national and international conferences, membership of national and international scientific bodies, new and standard research in the field of alternative energy and medicine in Pakistan, construction and development of laboratories in the Department of Chemistry and Faculty of Pharmacy, Standard teaching methodology and new initiatives to promote research in the world Dr. Abdul Majeed Khan has been bestowed upon the HEC’s Best University Teacher Award .

پروفیسر ڈاکٹر عبدالمجید خان نے پیٹرول اور ڈیزل کا متبادل دریافت کرلیا

وفاقی اردو یونیورسٹی شعبہ کیمیاءکے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر عبدالمجید خان نے گلوبل چیلنجز بالخصوص توانائی کا بحران، ماحولیاتی آلودگی،گلوبل وارمنگ اور گلوبل بائیو ڈائیورسٹی کو مد نظر رکھتے ہوئے توانائی کے متبادل ذرائع پر تحقیقی کاوشوں کے نتیجے میں پیٹرول کے متبادل فیول بائیو ایتھانول کی تیاری و تحقیق میں گراں قدر پیش رفت کی ہے۔

اس فیول کی مدد سے موٹر سائیکل کو کامیابی سے چلایا گیا ہے نیز اسے پیٹرول انجن والی تمام گاڑیوں اور جنریٹر میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔

علاوہ ازیں پروفیسر ڈاکٹر عبدالمجید خان نے ڈیزل کے متبادل فیول یعنی بائیو ڈیزل کو بھی تیار کرلیا ہے۔ اس فیول سے ڈیزل پر چلنے والی تمام گاڑیاں اور جنریٹر چلائے جاسکتے ہیں۔

یہ دونوں فیول ریسرچ لیبارٹری آف بائیو انرجی (RLB) میں تیار کرلئے گئے ہیں ان فیولز کے استعمال سے توانائی کے بحران، ماحولیاتی آلودگی، گلوبل وارمنگ، گلوبل بائیوڈائیورسٹی اور گلوبل اکانومی پر قابلو پایا جاسکے گا۔

پروفیسر ڈاکٹر عبدالمجید خان کوسائنسی خدمات کی بنیاد پر 2011میں ایچ ای سی کی طرف سے بیسٹ یونیورسٹی ٹیچرایوارڈسے بھی نوازا گیا۔ ان میں خاص طور پر قومی و بین الاقوامی کانفرنسز میں شرکت، قومی و بین الاقوامی سائنٹیفک باڈیز کی ممبر شپ،پاکستان میں متبادل توانائی اور ادویات کے میدان میں نئی و معیاری تحقیق،شعبہ کیمیاءو فیکلٹی آف فارمیسی میں تجربہ گاہوں کی تعمیر و ترقی، معیاری تدریسی طریقہ کاراور دنیا میں تحقیق کے فروغ کیلئے کئے گئے نئے اقدامات شامل ہیں۔

NewsPakistan.tv