اوورسیز پاکستانی ہمارا فخر ہیں ، ان کی پاکستان سے محبت کا کوئی مول نہیں ہے۔ ناصر اقبال بوسال
پیرس (صاحبزادہ عتیق کی رپورٹ )
پاکستان مسلم لیگ ن کے سنیئر راہنما چوہدری ناصر اقبال بوسال ایم این اے کے اعزاز میں پیرس کے رائل پیلس ہوٹل میں شاندار دعوت کا اہتمام کیا گیا
تقریب کی میزبانی اسد مختار تارڑ، سیف اللّہ تارڑ اور فرحان علی تارڑ نے کی
ناصر اقبال بوسال نے اپنے خطاب میں کہا کہ مجھے اہل پیرس نے بہت پیار دیا ہے، پیرس اور یورپ بھر میں منڈی بہاؤالدین کے لوگوں کی ترقی کو دیکھ کر دلی خوشی ہوتی ہے- اوورسیز پاکستانی پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں- اور پاکستان سے ان کی محبت ان کے خون میں شامل ہے۔
پیرس کی معروف کاروباری شحصیت قمر بوسال نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اوور سیز پاکستانی اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے
معروف کاروباری شخصیت میزبان تقریب اسد مختار تارڑ نے ناصر بوسال اور تمام مہمانوں کی آمد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ دیار غیر میں مقیم منڈی بہاؤالدین کے لوگ اپنے ضلع کی تعمیر و ترقی کے لئے اپنی مدد آپ کے تحت کام کررہے ہیں.
پروگرام میں پاکستانی سیاسی، سماجی اور کاروباری شحصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی- مہمانوں کی تواضع انواع اقسام کے پاکستانی کھانوں سے کی گئی، اسد مختار تارڑ، سیف اللّہ تارڑ اور فرحان علی تارڑ نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا-
Newspakistan.tv