مقامی کونسلر سبط مزمل کی طرف سے دیے گئے افطار ڈنر میں مختلف قومیتوں کے سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔

اس افطار ڈنر میں فرانسیسی اہم شخصیات اور مختلف قومیتوں کے مسلمانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
افطار ڈنر کے مہمان خصوصی سفیر سفیر پاکستان عاصم افتخار احمدتھے ، جنہوں نے اپنے افسران کے ساتھ اس تقریب میں شرکت کی۔
اس افطار ڈنر میں قریبی شہروں پیئرفیت،سارسل،ممانی اور سینٹ ڈینی کے میئرز سمیت کئی دیگر فرنچ آفیشلزنے شرکت کی۔
سفیر پاکستان عاصم افتخار احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہی چھتتلے مختلف قومیتوں کے لوگوں کی افطار ڈنر میں شرکت خوشی کا باعث ہے
مختلف کلچر کے لوگوں کا ایک خوبصورت امتزاج ہے، ایک دوسرے کے تہواروں اور خوشی کے مواقع پر اکٹھے ہونے اور مل کر منانے سے آپس میں روابط میں اضافہ ہوتا ہے
ایک دوسرے کو سمجھنے میں مدد ملتی ہے۔ دنیا میں انہی قوموں نے ترقی کی ہے جنہوں نے ہر رنگ و نسل ، کلچر اور زبان کے لوگوں سے ملکر ایک دوسرے کے دست و بازو بن کر منزلیں سر کی ہیں
انہوں نے ایسوسی ایشن کے صدر سبط مزمل اور ان کی فیملی کو اتنے خوبصورت اجتماع پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ایسی تقریبات سے پاکستان اور مسلمانوں کا خوبصورت اور مثبت امیج اجاگر ہوتا ہے۔
زندگی رنگوں کے سنگ ایسوسی ایشن کے صدر سبط مزمل نے سفیر پاکستان ، فرانسیسی اہم شخصیات اور تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں انہوں نے اس افطار ڈنر میں شرکت کرکے اس تقریب کو چار چاند لگائے
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تمام کمیونٹیز کو قریب لانے کے لئے ایسی تقریبات کا اہتمام کیا جاتا رہے گا۔
فرانسیسی مہمانوں نے تقریب میں شریک مسلم کمیونٹی کو رمضان کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

پاکستانی کمیونٹی کی سرکردہ سیاسی، سماجی، مذہبی اورکاروباری شخصیات کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔
Newspakistan.tv