KARACHI: Pakistan Federal Union of Journalists (PFUJ) President GM Jamali and Gen. Sec. Rana Muhammad Azeem have strongly condemned the Leader of the Opposition in Sindh Assembly (PTI’s) Haleem Adil Sheikh for threatening and using foul language against journalists.
PFUJ leadership maintained that journalists have made sacrifices for democratic institutions and freedom of expression, but the attitude of Haleem Adil Sheikh, who is ignorant of politics, manifested today is reprehensible. “This person’s immorality is a matter of concern to all concerned,” they held.
GM Jamali and Rana Azeem have demanded from the PTI leadership to take notice of the unacceptable behavior of Haleem Adil Sheikh and issue a show cause notice to him.
پی ایف یو جے کی جانب سے حلیم عادل شیخ کے رویئے کی مذمت
پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کے صدر جی ایم جمالی اور جنرل سیکرٹری رانا عظیم نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر(پی ٹی آئی کے) حلیم عادل شیخ کی طرف سے صحافیوں کو دھمکیاں دینے اور اِن کے خلاف استعمال کی جانے والی غلط زبان پر شدید مذمت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ صحافیوں نے جمہوری اداروں، آزادئِ اظہار اور آزادئِ رائے کے لئے قربانیاں دی ہیں، مگر سیاست سے نابلد حلیم عادل شیخ نے اِن کے ساتھ آج جو رویہ اختیار کیا ہے وہ قابلِ مذمت ہے۔ اِس شخص کی بد اخلاقی پر تمام متعلقہ حلقوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔
جی ایم جمالی اور رانا عظیم نے پی ٹی آئی کی قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ حلیم عادل شیخ کی بد اخلاقی کا نوٹس لیتے ہوئے اسے شو کاذ نوٹس جاری کیا جائے۔
پاکستان بھر کی صحافتی تنظیموں اور پریس کلب کے صدور نے تحریک انصاف کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی جانب سے صحافیوں پر بے ہودہ الزامات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے تحریک انصاف کی قیادت پر تین روزکے لیے ملک بھر کے پریس کلبز میں داخلے پر پابندی کا فیصلہ کرتے ہوئے تمام صحافیوں کو ہدایت کی ہے کہ تحریک انصاف کی سیاسی سرگرمیوں کی کوریج اپنے بھرپور احتجاج کے ساتھ ریکارڈ کرائیں ۔ پی ایف یو جے کے صدر جی ایم جمالی ، سکریٹری جنرل رانا محمد عظیم ، لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری ، نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے صدر شکیل انجم ، کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی ، کراچی پریس کلب کے سکریٹری رضوان بھٹی، کراچی پریس کلب کے سابق صدر امتیاز خان فاران، کے یو جے کے صدر حسن عباس، حیدر آباد یونین کے صدر حمید الرحمٰن سمیت نوابشاہ ، سکھر ، گھوٹکی ، ملتان ، رحیم یار خان ، فیصل آباد ، گوجرانوالہ، ایبٹ آباد ، پشاور کوءٹہ ، جہانیاں ، سرگودھا، بہاولپور کے عہدیداروں نے حلیم عادل شیخ کی غلیظ زبان او ر صحافیوں پر جھوٹے الزامات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے مطالبہ کیاہے کہ حلیم عادل شیخ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے کیونکہ اس قسم کے بازارو الفاظ تحریک انصاف کے رہنماوں کے لیے بھی سوالیہ نشان ہے ۔ پاکستان کی صحافتی برادری متحد اور منظم ہے اور صحافت کے مقدس پیشے پر انگلیاں اٹھانے والے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ۔ صحافیوں نے ہمیشہ جمہوریت کو مظبوط کرنے کے لیے کلیدی کردار اداکیا ہے لیکن حلیم عادل شیخ نے پوری صحافتی برادری میں جو کیچڑ اچھالا ہے اس پر پاکستان بھر کی صحافتی برادری میں شدید تشویش پائی جارہی ہے ۔ حلیم عادل شیخ کو اپنی فرسٹریشن صحافیوں پر نکالنے کے بجائے سیاسی مخالفین سے مقابلہ کرنا چاہیے ۔ صحافی برادری کسی صورت یہ برداشت نہیں کرے گی کہ صحافت سے وابستہ مقدس پیشہ پر انگلی اٹھائی جائے ۔ صحافتی رہنماوں نے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت پر واضح کیاہے کہ اگر حلیم عادل شیخ کے رویہ پر معذرت نہیں کی گئی تو ملک بھر کی صحافتی تنظی میں اپنے احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہیں ۔
Newspakistan.tv | YouTube Channel