سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حُرمتی کے خلاف وفاقی جامعہ اردو کے تحت یوم تقدس قرآن(تحفظ قرآن ) کے سلسلے میں جامعہ اردو کے ایڈمن بلاک سے شروع ہونے والی احتجاجی ریلی کی قیادت قائم مقام شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد ضیاء الدین نے کی۔
ریلی سے قائم مقام شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد ضیاء الدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوئیڈن میں کی جانے والی قرآن پاک کی بے حُرمتی کی ناپاک جسارت کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا
اس بے حرمتی کے خلاف تمام عالم اسلام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے اس قسم کے واقعے سے مسلمانوں کو شدید رنج ہوا ہے مگر افسوس کہ ہم صرف او آئی سی اور عالم اسلام سے ایسے واقعات کو روکنے کی امید میں محض زبانی کلامی مزمت ہی کرتے ہیں
انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کے ایمان کا امتحان اور وقت کا تقاضا ہے کہ مسلم ممالک ایک ہو کر سوئیڈن حکومت کے ساتھ نہ صرف سفارتی تعلقات ختم کریں بلکہ ہر سطح پرسوئیڈن مصنوعات کا بائیکاٹ کریں تاکہ آئندہ کوئی ملک ایسی مزموم حرکت کرنے کی ہمت نہ کر سکے۔
رئیس کلیہ فنون پروفیسر ڈاکٹر محمد زاہدنے اپنے خطاب میں کہا کہ سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حُرمتی نا قابل برداشت ہے،قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے خبیث کو نشان عبرت بنایا جائے۔
ریلی میں قائم مقام رجسٹرارنمرہ وسیم ،رئیس کلیہ نظمیات کاروبار، تجارت و معاشیات پروفیسر ڈاکٹر مسعود مشکور صدیقی، غیر تدریسی یونین گلشن اورعبدالحق یونین کے صدر محمدعدنان اختر ، خالد عمر،سید ریحان علی تدریسی وغیر تدریسی عمال اور طلبہ وطالبات شریک تھے
ریلی کے شرکاء نے احتجاجاُ سوئیڈن کا پرچم نذر آتش کیااور سوئیڈن حکومت کے خلاف نعرئے لگائے۔
Newspakistan.tv