KARACHI: Chancellor Jawaid Anwar has announced that the salary scale revision of the employees of Sir Syed University of Engineering & Technology (SSUET) has been approved.
This was announced by the SSUET Chancellor Jawaid Anwar on the occasion of a post Eid get together organised by Aligarh Institute of Technology (AIT).
Addressing the ladies and gentlemen in the audience Chancellor Jawaid Anwar highlighted the significance of Ramazan and Eid-ul-Fitr: “The celebration of Eid-ul-Fitr not only has religious essence but also carries a social connotation. It is a day of forgiveness and charity and the day is also meant to bring peace and conciliation.”
Addressing the gathering, Convenor AIT, Engr. Arshad Khan lamented that tolerance disappeared from the society: “We do not bother to remember the struggles and efforts of our ancestors anymore.
“You may go against the ideology, but not against the person. Don’t give preference to your ego and personal interest over the organization or institution, it will ruin the whole setup.”
Conspicuous among others there were Registrar of Sir Syed University of Engineering & Technology (SSUET), Cdre. (R), Syed Sarfraz Ali, Cdre. (R) Salim Siddiqui, Convenor IT Committee of AIT, Farrukh Nizami, Deans, HODs and a large number of Aligs including the members of executive committee.
KARACHI: Chancellor SSUET, Jawaid Anwar, Convenor AIT, Engr. Arshad Khan and Principal AIT, Shahid Jameel snapped addressing the ladies and gentlemen in the audience.
__________
سرسید یونیورسٹی کے چانسلر جاوید انوار کی طرف سے تنخواہوں کے اسکیل پر نظرِثانی کی منظوری کا اعلان
کراچی: علیگڑھ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے زیرِ اہتمام عید ملن تقریب کا انعقادکیا گیا جس کے شرکاء میں سرسید یونیورسٹی کے رجسٹرار کموڈور (ر) سید سرفراز علی، کموڈور (ر) سلیم صدیقی، اے آئی ٹی کی آئی ٹی کمیٹی کے کنوینئر فرخ نظامی،روسائے کلیات، مختلف شعبہ جات کے سربراہان کے علاوہ علیگڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے اراکین اور عہدیداران کی ایک کثیر تعداد موجود تھی
اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے سرسید یونیورسٹی کے چانسلر جاوید انوار نے کہا کہ زندگی کے ہر لمحے کو تشکر، صبر اور تحمل سے گزارنے کے روحانی تجربے کا نام خوشی ہے۔عید کی خوشیاں بھی ایک ایسے ہی روحانی تجربے کا انعام ہیں۔
عیدالفطر صرف ایک مذہبی تہوار ہی نہیں بلکہ خوشی اور مسرت کے اظہار کا ایک بہت بڑا دن بھی ہے جو ہمیں امن اور بھائی چارے کے فروغ کا درس دیتا ہے۔
آج جب کہ معاشرہ تقسیم در تقسیم کے عمل سے گزر رہا ہے، ایسی ناگفتہ بہ صورتحال میں ایسا موقع فراہم ہوجاناکہ احباب باہم اکھٹے بیٹھ کر چند لمحات مسرت کے گزار لیں یقینا ایک انعام سے کم نہیں۔
انھوں نے کہا کہ کساد بازاری کے اس دور میں عام آدمی کے لیئے ضروریاتِ زندگی کو پورا کرنا مشکل سے مشکل تر ہوتا جارہا ہے۔
اس موقع پر ملازمین کی داد رسی کے لئے چانسلرجاوید انوار نے تنخواہوں کے اسکیل پر نظرِثانی کی منظوری کا بھی اعلان کیا۔
اِس یادگار موقع پر علیگڑھ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے کنوینئرانجینئر محمد ارشد خان نے کہا کہ معاشرے میں برداشت ختم ہوتی جارہی ہے۔ہم اپنے اسلاف کی جدوجہد اور کاوشوں کو بھولتے جارہے ہیں۔اختلاف نظریے سے ہونا چاہئے، شخصیت سے نہیں۔
ذاتی مفاد اور انا کو ادارے کے مفاد پرترجیح دیناا، ادارے کو تباہ کرنے کے مترادف ہے۔ شکوے شکایات افہام و تفہیم سے حل کرنے سے انسان نُقصانات سے محفوظ رہتا ہے۔
قبل ازیں علیگڑھ انسٹی ٹیوٹ کے پرنسپل شاہد جمیل نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔
Newspakistan.tv