You are currently viewing Trends of Trade with Bio-Products at Urdu Uni

Trends of Trade with Bio-Products at Urdu Uni

 وفاقی جامعہ اردو شعبہِ حیاتی حرفت کی جانب سے ڈاکٹر عبدالقدیر خان آڈیٹوریم ایم ایس سی بلاک میں “ٹرینڈز آف ٹریڈ وِدھ بائیو پروڈکٹس” کے عنوان پر منعقدہ نمائش کا انعقاد کیا گیا۔

جس کی سربراہی ڈاکٹر منزہ دانش صدرِ شعبہ حیاتی حرفت نے کی۔ اس نمائش کو ڈاکٹر سدرہ شاہین نے منظم کیا۔ جامعہ اردو کی تاریخ میں یہ پہلی نمائش ہے جس میں بائیو پروڈکس پیش کی گئیں۔

اس تقریب میں سالِ سوم اور سالِ چہارم کے طلباءنے حصہ لیا جس میں سالِ چہارم کی جانب سے کاسمیٹکس بائیو ٹیکنالوجی پروڈکٹس کی نمائش کی گئی تھی۔

بائیو پرفیوم ویکس, فروٹی باڈی بَٹر ، اورگینو بائیوٹک سوپ بار اینڈ پیپر سوپ، لِپ اینڈ چِیک بائیوٹِنٹ بائیو سِیرم، لِپ بائیو بام، نیل بائیو پینٹ، بائیو ہائی لائٹر، بائیو سکرب، آئی بائیو لائنر پیش کی گئیں.

سالِ سوم کے طلباءو طالبات نے انڈسٹریل اینڈ انوائرمنٹل بائیو ٹیکنالوجی میں اپنے فن کا اختراعی مظاہرہ کیا۔

سال سوم کے طلبہ وطالبات کی جانب سےجن پروڈکس کی نمائش کی گئی ان میں بائیو فرٹیلائیزرز، بائیو کلیننگ ایجنٹ، بائیو پلاسٹک، بائیو سینسرز، بائیو پیپر، بائیو پینٹ، ہائیڈروجن بائیک/کار کِٹ اور موسکیٹو ریپیلنٹ شامل ہیں اس کے علاوہ ہمدرد یونیورسٹی کے طلبہ بھی پروڈکٹس کی نمائش میں شریک تھے۔

اس تقریب میں مختلف شعبہ جات سے اساتذہ اور بحریہ یونیورسٹی، ہمدرد یونیورسٹی، کراچی یونیورسٹی، ورچوئل یونیورسٹی، اقرا یونیورسٹی اور ڈاؤ یونیورسٹی سے بھی طلبا و طالبات اور فیکلٹی ممبران نے دورہ کیا۔

نمائش میں رئیسِ کلیہ سائنس پروفیسر ڈاکٹر محمد زاہد اور صدر شعبہ کمپیوٹر سائنس و سابق رجسٹرار ڈاکٹر محمد صارم نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

ان کے ہمراہ ڈاکٹر شیخ رفعت، ڈاکٹر اخلاق حسین، ڈاکٹر صائمہ فراز، ڈاکٹر عرفان ساجد،  شعیب ، اور لبنیٰ انیس نے دورہ کیا۔پروفیسر ڈاکٹر شیخ اعجاز رسول، پروفیسر ڈاکٹر مصطفی کمال اور ڈاکٹر شوکت علی کو بطورِ منصف مدعو کیا گیا۔

انہوں نے نمائش کا دورہ کرتے ہوئے طلباءکے کام کی تعریف کی اور انہیں آگے بڑھنے اور مزید ایسی سرگرمیاں جاری رکھنے کی ہدایات دیں۔

رئیس کلیہ سائنس پروفیسر ڈاکٹر محمد زاہد کی جانب سے نمائش کا افتتاح ربن کٹنگ سے کیا گیا طلباءکے پوسٹرز اور بائیو پروڈکٹس کے بارے میں تفصیلات بتائیں گئیں۔

رئیس کلیہ سائنس نے طلباء کے کام کو سراہتے ہوئے شعبہ میں بڑھتی ہوئی غیر نصابی سرگرمیوں کی تعریف کی۔

مزید برآں انہوں نے شعبہ کی ترقی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور صدرِ شعبہِ حیاتی حرفت ڈاکٹر منزا دانش، ناظمِ نمائش ڈاکٹر سدرہ شاہین (لیکچرار) اور شعبہ کے دیگر اساتذہ ڈاکٹر زینب بی بی (اسسٹنٹ پروفیسر)، ڈاکٹر فرزانہ عثمان (اسسٹنٹ پروفیسر)، فائزہ افضل (لیکچرار), مہوش کلام (لیکچرار)، شہز یب صدیقی (لیکچرار)، سہیل احمد (لیکچرار) کی حوصلہ افزائی کی جن کی انتھک محنت سے طلباءنے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

نمائش کے اختتام پر طلبہ کے نتائج کا اعلان کیا گیا۔جن میں سالِ سوم سے پہلی پوزیشن بائیو پینٹ کے گروپ کو دی گئی اور دوسری اور تیسری پوزیشن سالِ چہارم سے بائیو ٹِنٹ اور بائیو سوپ کے گروپس کو دی گئیں۔

تمام مہمانوں اور دوسرے شعبہ جات کے اساتذہ نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ صدرشعبہ حیاتی حرفت ڈاکٹر منزا دانش کا کہنا ہے کہ وہ شعبہ میں ایسی سرگرمیاں جاری رکھیں گی جس سے نہ صرف اس شعبے کو ترقی ملے گی بلکہ نئے آنے والے طلبہ اور طالبات کو اپنی شخصیت نکھارنے کا موقع ملے گا۔ 

Newspakistan.tv