KARACHI: Vice Chancellor Dr. Zabta Khan Shinwari has informed that all three campuses of Federal Urdu University will soon be harboring Solar Panels with the support of HEC.

KARACHI: Dr. Zabta Khan Shinwari told that Rs.5 crore will be arranged by Federal Urdu University, while, another Rs. 5 crores will be provided by HEC.
__________
کراچی : وفاقی جامعہ اردو بھی توانائی کے متبادل ذرائع کے استعمال اور فروغ کے لیے کوشاں ہے۔۔
۔بجلی کے اضافی اخراجات سے بچنے کے لیے وفاقی جامعہ اردو کے تینوں کیمپسز میں سولر پینل سسٹم کی تنصیب کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری نے بتایا کہ سولر سسٹم کی تنصیب کیلئے ہائر ایجوکیشن کمیشن 5کروڑ روپے فراہم کرے گا جبکہ5 کروڑ روپے جامعہ کے اپنے فنڈز سے لئے جائیں گے۔
اس حوالے سے سولر سسٹم کی تنصیب کیلئے رواں ماہ کے اختتام تک پروجیکٹس کی تمام کاروائی مکمل کرکے جولائی میں جامعہ کو سولر سسٹم پر منتقل کردیا جائے گا۔
۔۔شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری نے مزید ہدایت دی کہ تمام امور قواعد کے مطابق شفافیت کو مد نظر رکھتے ہوئے سرانجام دیئے جائیں گے۔
اس حوالے سے خازن محمد دانش احسان کو کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے جو اس تمام امور کی نگرانی کریں گے ۔
اراکین میں رئیس کلیہ سائنس پروفیسر ڈاکٹر محمد زاہد، رجسٹرار ڈاکٹر ساجد جہانگیر، رئیس کلیہ فنون ڈاکٹرشاہد اقبال، ناظ امتحانات غیاث الدین، ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی زاہد شفیق بھٹی، اسلام آباد کیمپس کے اسلام الحق پڈا اورڈاکٹر راحت شامل ہیں جنہوں نے اجلاس میں شرکت کی۔
Newspakistan.tv