Sahibzada Ateeq Reports from Paris France

پیرس میں معرکۂ حق کی پہلی سالگرہ

Europe Pakistan Politics

پیرس سے  صاحبزادہ عتیق الر حمن کی رپورٹ

سردار ظہور اقبال چئیرمین پاکستان بزنس فورم فرانس کی میزبانی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں معرکۂ حق کی پہلی سالگرہ کے موقع پر ایک شاندار اور پروقار تقریب منعقد کی گئی، جس میں سیاسی، سماجی، صحافتی اور کمیونٹی رہنماؤں نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب کا اہتمام سردار ظہور اقبال، چیئرمین پاکستان بزنس فورم فرانس، نے کیا۔ تقریب میں سفارتخانہ پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ڈیفنس اتاشی بلال سلیم اور نیول اتاشی عمران جاوید نے خصوصی شرکت کی۔

پاکستان سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے بھی بڑی تعداد میں تقریب میں شرکت کی۔ میزبان تقریب چیئرمین پاکستان بزنس فورم فرانس سردار ظہور اقبال نے وزیرِ اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو معرکۂ حق میں کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس کامیابی کے بعد عالمی سطح پر پاکستانی پاسپورٹ کی ساکھ میں بہتری آئی ہے اور ائیرپورٹس پر اسے قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی حقیقی سفیر بن کر وطن کے دفاع اور وقار کے لیے پاک افواج کے ساتھ کے ساتھ کھڑےہیں۔

نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے صدر عبدالرزاق سیال نے اپنے خطاب میں کہا کہ معرکۂ حق ایک ایسا تاریخی دن ہے جس کے بعد قوم کو دنیا میں سر اٹھا کر چلنے کا موقع ملا۔ عبدالرزاق سیال نے کہا کہ معرکۂ حق میں افواجِ پاکستان نے قوم کو سرخرو کیا اور دشمن کے عزائم ناکام بنائے۔

Ateeq reports from Paris

بانی پاکستان پریس کلب پیرس فرانس صاحبزادہ عتیق الرحمن نے کہا کہ اگرچہ انہیں مختلف اداروں اور شخصیات سے شکوے ہو سکتے ہیں، لیکن وطنِ عزیز کے دفاع کے معاملے پر تمام اوورسیز پاکستانی بنیانِ مرصوص ہیں اور ہر حال میں سبز ہلالی پرچم کے ساتھ کھڑے ہیں۔

سینئر صحافی رانا عظیم نے پاک فوج کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ معرکۂ حق کے بعد پاکستان کو عالمی سطح پر جو عزت ملی وہ پہلے کبھی نہیں ملی، اور اس کامیابی کا سہرا سیاسی قیادت اور عسکری اداروں کے ساتھ ساتھ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو بھی جاتا ہے۔

کشمیری رہنما نعیم چوہدری نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پاک افواج کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔

Sahibzada Ateeq reports from Paris

سینئر صحافی جی ایم جمالی نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاک افواج نے تاریخ ساز کردار ادا کیا۔ خاتون صحافی جویریہ صدیق نے کہا کہ معرکۂ حق کے دوران افواجِ پاکستان کی بہادری اور قربانی کے جذبے نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔

ڈیفنس اتاشی بلال سلیم نے اپنے خطاب میں افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، سرحدوں کے تحفظ کے عزم اور وطن کے لیے دی گئی قربانیوں کو سراہا۔

پاکستان بزنس فورم فرانس کے بانی صدر حاجی محمد اسلم چوہدری نے پاک افواج کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور تقریب کی کامیابی کو کمیونٹی کے اتحاد کا مظہر قرار دیا۔تقریب کے شرکاء نے معرکۂ حق کو پاکستان کی عسکری تاریخ کا ایک سنہری باب قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کامیابی نے سبز ہلالی پرچم کو اقوامِ عالم میں سربلند کر دیا۔ مقررین کے مطابق افواجِ پاکستان نے ثابت کیا کہ وہ دفاعِ وطن کے لیے بنیانِ مرصوص ہیں اور ہر محاذ پر قوم کے اعتماد پر پورا اتریں۔

Sahibzada Ateeq reports from Paris

تقریب کے اختتام پر معرکۂ حق کی پہلی سالگرہ کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا جبکہ مہمانوں کی تواضع پرتکلف کھانوں سے کی گئی۔ شرکاء نے اس موقع پر پاکستان کی سلامتی، ترقی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں بھی کیں۔

پاکستان سے آئے ہوئے پی ایف یو جے کے سینئیر صحافیوں کے وفد کی شرکت سے تقریب کی اہمیت اور بڑھ گئی۔

Newspakistan.tv