You are currently viewing A rendezvous of Art and Cosmetic Surgery in Paris

A rendezvous of Art and Cosmetic Surgery in Paris

PARIS: Art aficionados converged at Hall Hoche where the sculptures by renowned artist Jean Delobaux were exhibited.

A tribute from a son to his talented father:

Since his son Dr. Alex. Delobaux (the host of the occasion) is a cosmetic surgeon, big names from Europe and America in this field were also seen at the expo.

Dr. Alex said: “Since I was a child, I saw my father making art from clay, so I got inspired by him to enter the field of cosmetic surgery”.

Jean Delobaux demonstrated his art of face masks made from clay at a temperature of 1000 degrees.

The beautiful soirée, attended by international cosmetic surgery experts, surgeons, footballers, businessmen, artists and models, was organized by the Body Contouring Academy.

Experts told the guests that cosmetic surgery had changed people’s lives and increased happiness and success.

پیرس میں آرٹ اور کاسمیٹک سرجری کا ملاپ

معروف آرٹسٹ جین ڈیلوباکس کے بنائے گئے فن پاروں کی نمائش
یورپ اور امریکہ سے کاسمیٹک سرجری کے بڑے ناموں کی خصوصی شرکت

پیرس سے رپورٹ
دارالحکومت پیرس کے خوبصورت ہال ہوشے میں ایک خوبصورت شام منائی گئی ، اس شام کا اہتمام باڈی کونٹورنگ اکیڈمی نے کیا ، تقریب میں کاسمیٹک سرجری کے بین الاقوامی ماہرین ، سرجنز ، فٹ بالرز ، بزنس مینوں ، آرٹسٹوں اور ماڈلز نے بھرپور شرکت کی میزبان ڈاکٹر الیکس ڈیلوباکس نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا ، انہوں نے اس خوبصورت شام کو اپنے والد معروف آرٹسٹ مجسمہ ساز جین ڈیمو باکس کے نام کیا، جنہوں نے اپنے آرٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مٹی سے بنائے ایک ہزار ڈگری درجہ حرارت پر ٹوٹے ہوئے ایسے چہروں کے ماسک بنائے جن میں جنگوں میں تباہ شدہ شکلوں کو ظاہر کیا گیا،
ڈاکٹر الیکس نے بتایا کہ میں نے بچپن سے ہی اپنے والد کو مٹی سے فن پارے بناتے دیکھا تو میں اس سے متاثر ہوکر کاسمیٹک سرجری کی فیلڈ میں آیا ، آج کی شام ایک بیٹے کی طرف سے اپنے ٹیلنٹڈ والد کو خراج تحسین ہے ، اس موقع پر کاسمیٹک سرجری کے ماہرین نے آرٹسٹ جین ڈیلوباکس کے فن پاروں کی نقاب کشائی کی۔ جسے حاضرین نے بہت سراہا اور جین ڈیلوباکس کو داد دی، اس موقع پر کاسمیٹک سرجری کے ماہرین نے مہمانوں کو بتایا کہ کاسمیٹک سرجری نے لوگوں کی زندگیاں بدل کر رکھ دی ہیں اور خوشیوں اور کامیابیوں میں اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے کاسمیٹک سرجری کی نئی تکنیک سے بھی حاضرین کو آگاہ کیا۔ مدھر موسیقی اور رنگوں سے سجی یہ محفل رات دیر گئے تک جاری رہی

Newspakistan.tv