ISLAMABAD: Assistant Secretary of State Julieta Valls Noyes visited Pakistan from 4-6th December to reaffirm the US commitment to the protection and safe, efficient resettlement and relocation of eligible Afghan refugees to the United States.
In meetings with senior Pakistani government officials, Assistant Secretary Noyes discussed how both countries can work together to accelerate the processing of Afghan nationals eligible for relocation or resettlement in the United States.
She expressed White House desire to continue working with the GoP as US process individuals in resettlement pathways, and encouraged upholding international humanitarian principles, including non-refoulement, and protecting vulnerable refugees and asylum seekers.
During her visit, Assistant Secretary Noyes appreciated the opportunity to meet international partners, including UNHCR and the International Organization for Migration, as well as the International Committee of the Red Cross and like-minded diplomatic partners to thank them for their intensive efforts to support and protect Afghan refugees.
The Assistant Secretary also met and heard directly from Afghan refugees on the concerns most important to them.
The United States has worked tirelessly to ensure the protection of Afghan refugees and asylum seekers, including those in U.S. resettlement pathways.
We continue to actively explore all possible options to accelerate our refugee and immigrant visa processing in Pakistan.
اسسٹنٹ سیکرٹری جولیٹا والس نوئیس کی جانب سے اہل افغان پناہ گزینوں کے تحفظ
اور امریکہ میں مؤثر آباد کاری کیلئے امریکی عزم کا اعادہ
اسلام آباد: امریکی معاون وزیر خارجہ جولیٹا والس نوئیس نے دسمبر۴ تا ۶ پاکستان کا دورہ کیا تاکہ امریکہ میں اہل افغان مہاجرین کی محفوظ اور مؤثر آباد کاری، نقل مکانی اور تحفظ کے لیے امریکی عزم کا اعادہ کیا جا سکے۔
پاکستانی حکومت کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ اپنی ملاقاتوں میں اسسٹنٹ سیکرٹری نوئیس نے ان امور پر تبادلہ خیال کیا کہ کس طرح دونوں ممالک امریکہ میں نقل مکانی یا دوبارہ آبادکاری کے اہل افغان شہریوں کی کارروائی کو تیز کرنے کے لیے مل کر کام کر سکتے ہیں۔
انہوں نے امریکہ کی جانب سے حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا تاکہ دوبارہ آبادکاری کےمراحل سے گزرنے والے افراد کے لیے بین الاقوامی انسانی اصولوں کو برقرار رکھنے کی حوصلہ افزائی کی جا سکے اور کمزور پناہ گزینوں اور پناہ کے متلاشیوں کوجبری واپسی سے تحفظ فراہم کیا جا سکے۔
اپنے دورے کے دوران اسسٹنٹ سکریٹری نوئیس نے بین الاقوامی شراکت داروں سے اپنی ملاقاتوں کو سراہا جن میں یو این ایچ سی آر اور انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کے ساتھ ساتھ ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی اور ہم خیال سفارتی شراکت دار شامل تھے۔
انہوں نے افغان مہاجرین کو مدد اور تحفظ فراہم کرنے کے لیےان کی بھرپور کوششوں پر شکریہ ادا کیا ۔
اسسٹنٹ سیکرٹری نے افغان پناہ گزینوں سے بھی براہ راست ملاقات کی اور ان سے اس عمل کے حوالے سے ان کے سب سے اہم خدشات کے حوالے سے گفتگو کی۔
امریکہ نے افغان پناہ گزینوں اور پناہ کے متلاشی افراد کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے انتھک کوششیں کیں ہیں، بشمول ان لوگوں کے جو امریکہ میں آبادکاری کے مراحل سے گزر رہے ہیں۔
امریکہ، پاکستان میں افغان پناہ گزینوں اور تارکین وطن کے لیے اپنےویزا کی کارروائی کو تیز تر کرنے کے لیے تمام ممکنہ آپشنز کا فعال طور پر متلاشی ہے۔
Newspakistan.tv