KARACHI: Second training and awareness session titled HEC Graduate Education Policy, under Quality Enhancement Cell of Federal Urdu University, was organized at Gulshan Campus.
Salim Habib University’s Director QEC and Regulatory Affairs Syed Waqar-ul-Hasan informed the participants about the rules and regulations of Higher Education Commission Education Policy 2023.
__________
وفاقی اردو یونیورسٹی کےکوالٹی انہانسمنٹ سیل کے تحت دوسرے تربیتی و آگاہی سیشن بعنوان ایچ ای سی گریجویٹ ایجوکیشن پالیسی کا اہتمام گلشن کیمپس میں کیا گیا
سلیم حبیب یونیورسٹی کے ڈائریکٹر کیو ای سی و ریگولیٹری امور سید وقار الحسن نے شرکاء کو ہائر ایجوکیشن کمیشن کی تعلیمی پالیسی 2023 کے اصول و ضوابط کے بارے میں آگاہ کیا۔
ڈاکٹر شبر رضا، ڈائریکٹر کیو ای سی نے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس تربیتی سیشن کا بنیادی مقصدجامعہ اردو کی فیکلٹی اور متعلقہ دفاتر کو ہائر ایجوکیشن کمیشن کی تعلیمی پالیسی 2023 کے بارے میں آگاہ کرنا تھا۔
اس مقصد کے لئے سید وقار الحسن صاحب کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا جن کے پاس ہائر ایجوکیشن کمیشن اور دیگر ریگولیٹری اداروں کے ساتھ کام کرنے کا وسیع تجربہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شرکاء سے درخواست ہے کہ وہ اپنی تجاویز و سفارشات پیش کریں جس سے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری کی طرف سے بنائی گئی کمیٹی کو ایچ ای سی انڈر گریجوئیٹ اور گریجوئیٹ پالیسی 2023 کو اپنانے میں مدد حاصل ہوسکے۔
تربیتی سیشن میں انچارج گلشن کیمپس و رئیس کلیہ سائنس پروفیسر ڈاکٹر محمد زاہدنے پروگرام میں شرکت پر حاضرین کا شکریہ ادا کیا-
جبکہ تربیتی سیشن میں جامعہ کے رئیس کلیہ جات ، ایسوسی ایٹ ڈینز، چئرپرسنز , انچارجز شعبہ جات اور جی آر ایم سی کی انچارج نے بھی شرکت کی ۔
Newspakistan.tv