ISLAMABAD: On special invitation of Vice Chancellor Federal Urdu University for Arts, Science and Technology (FUUAST) Prof. Dr. Zabta Khan Shinwari, well-known educationist Prof. Dr. Muhammad Iqbal Chaudhry (Coordinator General COMSTEC) and Prof. Dr. Masoom YasinZai (former rector of International Islamic University) visited Federal Urdu University here.
On this occasion, a meeting was organized at the Federal Urdu University Islamabad in which the Vice Chancellor Professor Dr. Zabta Khan Shinwari and all the heads of departments of the Urdu University Islamabad participated.
Prof. Dr. Muhammad Iqbal Chaudhry told the participants that he had seen the Federal Urdu University being built from the initial stages and expressed his happiness that today it has got a wonderful building and excellent leadership in the green area of Islamabad.
Prof. Dr. Muhammad Iqbal Chaudhry noted that Federal Urdu University was rendering excellent services in the promotion of science and technology: “Other countries consider us the best Muslims and the best human beings and we have to maintain this identity through education. We can become a successful nation by adopting innovation in education and international changes,” he said.
Addressing the participants, Professor Dr. Masoom Yasinzai said that Pakistan was currently going through a very difficult period and universities were suffering from financial problems.
“No country’s economy can be healthy unless its imports and exports are balanced and we can do this by increasing our exports and this role can be played by our universities. If we teach students entrepreneurship instead of just giving them a degree.
“Today the world needs more knowledge and skills than degrees. If we want to keep pace with the world, we have to keep pace with the world. For this, it is important that our students get out of the job cycle and become entrepreneurs and conquer the world.”
At the end of the ceremony, Vice Chancellor Prof. Dr. Zabta Khan Shinwari thanked the distinguished guests for coming to the university and expressing valuable ideas based on their knowledge and experiences and expressed determination to hold such programs in the future as well.

کوآرڈینیر جنرل کامسٹیک پروفیسرڈاکٹر محمد اقبال چوہدری اور پروفیسرڈاکٹر معصوم یاسین زئی سابقہ ریکٹر انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کی وفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آباد تشریف آوری۔
اسلام آباد: 2024 وائس چانسلر وفاقی اردو یونیورسٹی برائے فنون سائنس و ٹیکنالوجی پروفیسرڈاکٹر ضابطہ خان شنواری کی خصوصی دعوت پر معروف ماہر تعلیم پروفیسرڈاکٹر محمد اقبال چوہدری( مصطفٰی پرائز۔ ہلال امتیاز۔ ستارہ امتیاز ) کوآرڈینیر جنرل کامسٹیک اور پروفیسرڈاکٹر معصوم یاسین زئی (ستارہ امتیاز ) سابق ریکٹر انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی، وفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آباد تشریف لائے۔
اس موقع پر وفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آباد میں ایک اجلاس منعقد کیا گیا جس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری اور اردو یونیورسٹی اسلام آباد کے تمام صدور شعبہ جات نے شرکت کی۔
پروفیسرڈاکٹر محمد اقبال چوہدری نے شرکاء کو بتایا کہ انہوں نے وفاقی اردو یونیورسٹی کو ابتدائی مراحل سے بنتے ہوئے دیکھا ہے اور اس بات پر مسرت کا اظہار کیا کہ آج وفاقی اردو یونیورسٹی کو اسلام آباد کے سرسبز علاقے میں ایک شاندار بلڈنگ اور بہترین قیادت میسر آئی ہے۔
وفاقی اردو یونیورسٹی سائنس و ٹیکنالوجی کی ترویج میں بہترین خدمات انجام دے رہی ہے۔ عالمی سطح پر اور اسلامی دنیا میں بحیثیت پاکستانی ہماری پہچان ہماری تعلیم سے ہی ممکن ہے۔
دیگر ممالک ہمیں بہترین مسلمان اور بہترین انسان سمجھتے ہیں اور ہمیں اپنا یہ تشخص تعلیم کے ذریعے برقرار رکھنا ہے۔
تعلیم میں جدت اور بین الاقوامی سطح پر ہونے والی تبدیلیوں کو اپنا کر ہم کامیاب قوم بن سکتے ہیں۔
پروفیسرڈاکٹر معصوم یاسین زئی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس وقت انتہائی مشکل دور سے گزر رہا ہے اور جامعات مالی اعتبار سے پریشانی کا شکار ہیں لیکن سب سے اہم سوال یہ ہے کہ ہمیں اس وقت کیا کرنے کی ضرورت ہے۔
کسی بھی ملک کی معیشت ٹھیک نہیں ہو سکتی جب تک اس کی درآمدات اور برآمدات میں توازن پیدا نہیں ہوتا اور یہ توازن ہم اپنی برآمدات بڑھا کر کر سکتے ہیں اور یہ کردار ہماری جامعات ادا کر سکتی ہیں۔
اگر ہم طلباء کو صرف ڈگری دینے کے بجائے انٹرپرینیورشپ سکھائیں۔ آج دنیا کو ڈگری سے زیادہ علم و ہنر کی ضرورت ہے۔
اگر ہم اپنے آپ کو دنیا کے ساتھ چلانا چاہتے ہیں تو ہمیں دنیا کے ساتھ ہم قدم چلنا ہوگا۔
اس کے لیئے ضروری ہے کہ ہمارے طلباء نوکری کے چکر سے نکل کر انٹرپرینیور بنیں اور دنیا کو تسخیر کریں۔
تقریب کے اختتام پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری نے یونیورسٹی آمد اور اپنے علم اور تجربات پر مبنی قیمتی خیالات کے اظہار پر معزز مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں بھی اس طرح کے پروگرام منعقد کرنے کے عزم کا اظہار کیا جس سے اساتذہ کرام اور طلباء مستفید ہوں۔
Newspakistan.tv