حکومت پاکستان اوورسیز پاکستانیوں اور غیر ملکیوں کی پاکستان میں انویسٹمنٹ کے لئے خصوصی اقدامات کررہی ہے ۔ عاصم افتخار احمد سفیر پاکستان فرانس
پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے کمرشل سیکشن ہر قسم کے تعاون کے لئے تیار ہے ، مہوش عروج کمرشل قونصلر
پیرس ( صاحبزادہ عتیق الر حمن )
پاکستان بزنس فورم فرانس اوورسیز پاکستانیوں اور فرنچ بزنس کمیونٹی کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے-غیر مُلکی سرمایہ کاروں کے لئے حکومت پاکستان خصوصی اقدامات کررہی ہے ، غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے چار شعبوں کو مختص کیا گیا ہے، ان خیالات کا اظہار سفیر پاکستان عاصم افتخار احمد نے پاکستان بزنس فورم فرانس کے عہدیداروں کے اعزاز میں دئے گئے افطار ڈنر میں کیا، پاکستان بزنس فورم فرانس کے اعزاز میں پر تکلف افطار ڈنر کا اہتمام مقامی پاکستانی ریستوران میں کیاگیا۔ کمرشل قونصلر میڈم مہوش عروج نے کمرشل سیکشن کی کارکردگی پر بریفنگ دی اور مستقبل قریب میں پاکستان بزنس فورم فرانس کیساتھ مل کر پاکستان میں انویسٹمنٹ کیلئے کام کرنے کا اعادہ کیا۔
چئیرمین بزنس فورم سردار ظہور اقبال نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان بزنس فورم فرانس کے ذریعے پاکستان کے لیے اہم رول ادا کرنا چاہتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ سفارت خانہ پاکستان اور پاکستان بزنس فورم فرانس ملکر پاکستان میں مزید سرمایہ کاری اور بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے۔ پاکستان بزنس فورم فرانس کے سرپرستِ اعلی محترم ابراہیم ڈار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پہلے بھی پاکستان میں مختلف سیکٹرز میں انوسٹمنٹ کی ہوئی ہے، پاکستان میں اگر بزنس مین کے لیے ماحول مزید سازگار ہو تو پاکستان میں انوسٹمنٹ بڑھائی جاسکتی ہے، چیف کوآرڈینیٹر صاحبزادہ عتیق الرحمن نے کہا کہ پاکستان بزنس فورم فرانس کے بہت سے ممبران نے فرانس میں کامیاب بزنس کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی ہوئی ہے اور سینکڑوں لوگوں کے لئے روزگار کی سہولت مہیا کی ہے۔ جنرل سیکریٹری بزنس فورم یاسر خان نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ فرانس اور پاکستان کے مابین تجارت کے فروغ کے لیے اقدامات کیے جائیں اور اِس پر فوری اور پائیدار عمل درآمد کے لیے ایک مضبوط لائحہ عمل تیار کیا جائے۔ تاکہ بیرونی سرمایہ کار کا اعتماد بڑھے۔
سینئر نائب صدر حمزہ تاج سکھیرا نے سفیر پاکستان کو فرانسیسی تاجروں کے وفد کے ساتھ گزشتہ سالوں میں پاکستان کے دورے کے حوالےسے بریفنگ دی۔ افطار ڈنر میں وائس چیئرمین چوہدری افضل سدوال، سنیئر نائب صدر حمزہ تاج، نائب صدر مشتاق جدون، ایگزیکٹیو ممبر، اشفاق چوہدری، اکرام رانجھا، ڈاکٹر مبشر، عمران بٹ، راجہ مظہر ، چوہدری گلزار لنگڑیال، عاقل ظہور اقبال، خرم شہزاد اور سیکریٹری لیگل اینڈ انٹرنیشنل افیئرز چوہدری سلمان اسلم موجود تھے۔
اِس افطار ڈنر میں سفارت خانہ اور پاکستان بزنس فورم فرانس کے مابین فرانس اور پاکستان میں باہمی تجارت کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔ افطار ڈنر میں طے ہؤا کہ اسی حوالے سے رمضان کے بعد ایک اہم میٹنگ کا انعقاد سفارتخانہ پاکستان میں کیا جائیگا جس میں پاکستان بزنس فورم فرانس اور سفارت خانہ پاکستان مشترکہ طور پر ایک ورکنگ میپ تیار کرینگے۔ اس موقع پر سفیر پاکستان محترم عاصم افتخار احمد نے بزنس فورم کی ایگزیکٹیو ٹیم کی کوششوں پر ان کو خراج تحسین پیش کیا۔ پاکستان بزنس فورم فرانس کے وفد نے شاندار میزبانی اور افطار ڈنر کے لئے محترمہ مہوش عروج کررشل قونصلے کا شکریہ ادا کیا۔
Newspakistan.tv
Pingback: Pak Envoy to France offers Namaz-e-Eid - Home - News Pakistan TV
Pingback: Overseas Pakistanis' Issues Discussed - Home - News Pakistan TV