KARACHI: A large number of students participated in the indoor sports gala held by student affairs advisor here at Federal Urdu University on Thursday (9th May, 2024).

_________
وفاقی اردو یونیورسٹی ، مشیر امور طلبہ کے زیر اہتمام انڈور اسپورٹس گالا2024 کا انعقاد کیا۔
انڈور اسپورٹس گالا میں طلباء و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رجسٹرار ڈاکٹر ساجد جہانگیر نے طالب علموں کو کھیلوں میں مہارت حاصل کر کے انٹرنیشنل لیول پہ کھیلنے کی تجویز دی اورکھیلوں کے مقابلوں کو سراہا۔
انچارج کیمپس جامعہ اردو پروفیسر ڈاکٹرمحمد زاہد نے کہا کہ اس شدید گرمی کے باوجود اتنی بڑی تعداد میں طلباءنے کھیلوں کے مقابلوں میں شرکت کی جو کے قابلِ تحسین ہے۔
انہوں نے کہا کہ مشیر امور طلباءڈاکٹر سعدیہ خلیل مزید اسپورٹس کے پروگرام کرانے میں اپنا کرادار ادا کریں جس میں کرکٹ،ہاکی،فٹبال اور دیگر آوٹ ڈور پروگرام کرائے جائے انہوں نے کہاجس ٹیم کی اچھی کارکردگی ہو گی میں اپنی ذاتی حیثیت سے جیتنے والے طلباءکو نقد انعامات دونگا۔
اس کے علاوہ جامعہ کے دیگر اساتذہ نے بھی طالب علموں کیساتھ گیم کھیلے اور ان کو مثبت کاموں کی ترغیب دی۔
مشیر اُمورِ طلباء و طالبات ڈاکٹر سعدیہ خلیل اور فرزند علی نے اسپورٹس سوسائٹی کی کاوش کو سراہا اور وفاقی اردو یونیورسٹی میں طلباء و طالبات میں کھیلوں کے مزید مقابلےکرانے کا عزم کیا۔
Newspakistan.tv