PESHAWAR: A delegation consisting of leading (Pakistan-Origin) businessmen based in France, Italy and UK, called on KP Governor Faisal Karim Kundi here at Governor House on Friday (2nd August, 2024).
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پاکستان بزنس فورم یورپ فرانس ،اٹلی اوربرطانیہ سے آئے ہوئے کاروباری وفد نے جمعہ کے روز گورنرہاوس پشاور میں ملاقات کی۔
وفد کی قیادت پاکستا ن بزنس فورم فرانس کے چیئرمین سردارظہوراقبال کررہے تھے۔ وفد میں سرپرست اعلیٰ محمدابراہیم ڈار، صدر حاجی محمداسلم چوہدری، جنرل سیکرٹری یاسرخان اوردیگر شامل تھے۔
وفد نے گورنرنے کوبتایاکہ وہ یورپ سمیت دیگرممالک میں انڈسٹری ودیگر کاروبار سے جڑے ہیں، چاہتے ہیں کہ اپنے ملک بالخصوص خیبرپختونخوا صوبہ اور عوام کیلئے خدمات انجام دیں، انہوں نے بتایا کہ ان کی کوشش ہے کہ ملک کی ترقی وخوشحالی میں کردار ادا کریں۔
وفد نے اس موقع پر اٹلی، فرانس سمیت یورپ بھر میں یونیورسٹیوں کے مابین ماہرین تعلیم کے تبادلوں، اسکلڈ لیبر، اور فنی شعبوں میں پاکستانی نوجوانوں کی تربیت سے متعلق معاہدوں کیلئے اپنی خدمات پیش کرنے کا کہا۔
گورنرنے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ خیبرپختونخوا میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری بے پناہ مواقع دستیاب ہیں، اوورسیزپاکستانی ملک اورقوم کا عالمی دنیامیں ایک شناخت ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک سے باہر کام کرنے والوں نے بہت سی مشکلات کا سامناکیا ہوتاہے اور جس طرح کی محنت ومشقت باہرممالک میں کرتے ہیں اور اپنا ایک مقام بنایاہے یہ ملک کیلئے قابل فخرہیں ۔صوبے میں سرمایہ کاروں کو خوش آمدیدکہتے ہیں ، انہوں نے وفد پر زوردیاکہ وہ باہرممالک سے صوبے میںسرمایہ کاروں کو لانے کی کوشش کریں اورصوبے میں موجودقدرتی وسائل کوبروئے کارلانے اورصوبہ وملک کی ترقی و خوشحالی میں کردار ادا کریں، انہوں نے اس موقع پر اوورسیز وفد کو اپنی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
Newspakistan.tv