RECENT NEWS

Urdu University is a complete educational institution: VC

KARACHI: VC Professor Dr. Zabata Khan Shinwari held that Federal Urdu University was a complete educational institution.

He was addressing the ladies and gentlemen in the audience who had converged there to attend the swearing-in ceremony of the newly elected office bearers in the election of the Teachers Association of Urdu University Abdul Haq Campus.

__________


وفاقی جامعہ اردو کے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹرضابطہ خان شنواری نے انجمن اساتذہ جامعہ اردو عبدالحق کیمپس کے الیکشن میں کامیاب نو منتخب عہدیداران کی حلف برادار ی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ اردو ایک مکمل تدریسی درسگاہ ہے

جامعہ اردو کی تدریس کا بہترین ادارہ ہے اور دنیا کی بہترین زبان اردو ہے ہم سب کو اخلاقیات،امن،محبت اور میانہ روی کے ساتھ چلنا ہے اور ہم سب کو ملکر جامعہ اردو کی ترقی کے لیے کام کرنا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ نو منتخب عہدیداران اساتذہ کی فلاح بہبود کے لیے ناصرف بھر پور کوشش کریں گےبلکہ جامعہ کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرینگے۔

انجمن استاتذہ کے جنرل سیکریٹری روشن علی نے اپنے خطاب میں شیخ الجامعہ کو یقین دہانی کرائی کہ جامعہ کی ترقی کے لئے بھر پورتعاون کریں گے، انہوں نے امید کی کہ شیخ الجامعہ جامعہ میں سزا اور جزاء کا قانون نافذ کریں۔تاکہ جولوگ اچھا کام کرتے ہیں انہیں انعامات اور ترقی سے نوازا جائے ۔

پروفیسرڈاکٹر اقبال آفریدی (تمغہ امتیاز) نے نو منتخب عہدیداران صدرڈاکٹرمسرور خانم ،نائب صدرخرم شاہنواز،جنرل سیکرٹری ڈاکٹر روشن علی،جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر ایم عثمان اور ٹرثرار ڈاکٹر ایم شجاع الدین سے حلف لیا۔حلف برداری کی تقریب سے انچارج کلیہ فنون ڈاکٹر شاہد اقبال، صدر شعبہ ابلاغ عامہ ڈاکٹرمسرور خانم،ڈاکٹر روشن علی ،ڈاکٹر اقبال نقوی و دیگر مقررین نے اپنے خطاب میں جامعہ اردو کو دنیا کی بہترین یونیورسٹی بنانے کا عزم کیا۔

تقریب میں ڈاکٹر کمال حیدر انچارج کلیہ تعلیمات،ڈاکٹر عرفان عزیز،ڈاکٹر افتخار طاہری،ڈاکٹر شرجیل نوید،ڈاکٹر کہکشاں ناز،ڈاکٹر سیماء ابڑو،ڈاکٹر عبدلمالک و دیگر اساتذہ و غیر تدریسی عمال نے شرکت کی۔تقریب کے اختتام پر انجمن اساتذہ کے عہدیداران نے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری اور بلخوص پروفیسر ڈاکٹر اقبال آفریدی کا شکریہ ادا کیا اور مہمانوں میں شیلڈ اور پھولوں کے گلدستےپیش کیے۔

Newspakistan.tv

GALLERY

PAKISTAN

News Pakistan

Newspakistan, established in 2017, is a dynamic media and news website dedicated to delivering timely, accurate, and insightful news from Pakistan and around the world. Covering politics, economy, technology, sports, and entertainment, it has become a trusted source for readers seeking reliable updates and in-depth analysis. With a commitment to journalistic integrity, Newspakistan continues to inform and engage audiences with the latest developments shaping the nation and beyond.

Recent News

© 2025 News Pakistan. Designed by CCODEZ.