You are currently viewing Fed Urdu University confers degrees on graduates
Urdu University

Fed Urdu University confers degrees on graduates

وفاقی اردو یونیورسٹی کی نظامت اعلیٰ تعلیم و تحقیق کا 57 واں اجلاس شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری کی زیر صدارت کراچی کیمپس میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں قائم مقام رجسٹرار محمد صدیق بطور سیکریٹری جبکہ اراکین رئیس کلیہ سائنس پروفیسر ڈاکٹر محمدزاہد ، رئیس کلیہ نظمیات کاروبار ، تجارت و معاشیات پروفیسر ڈاکٹر مسعود مشکور ، انچارج کلیہ فنون ڈاکٹر شاہد اقبال، ریاضیات سے ڈاکٹر مریم سلطانہ ،انچارج شعبہ کلیہ معارف اسلامیہ ڈاکٹر حافظ محمد ثانی ، انچارج کلیہ فارمیسی ڈاکٹر عارفہ اکرام ، انچارج کلیہ تعلیمات ڈاکٹر کمال حیدر اور شعبہ الیکٹریکل انجینئرنگ کے ڈاکٹر راحت اللہ نے بطور رکن آن لائن شرکت کی۔

اجلاس میں کراچی کیمپس سے شعبہ کمپیوٹر سائنس کے سعید اظفر ، شعبہ فارماسیوٹکس کے محمد عدنان فیصل ، شعبہ اسلامیات کے عبدالباری ، شعبہ بین الاقوامی تعلقات کی معصومہ زہرا، شعبہ سندھی کے اعجاز حسین اور شعبہ معاشیات، اسلام آباد کیمپس کے محمود خان کو پی ایچ ڈی کی ڈگری تفویض کی گئی۔

جبکہ کراچی کیمپس کے شعبہ کیمیا کی عروج اسلم کو ایم ایس اور ایم فل کی ڈگری شعبہ کیمیا کے محمد شعیب ، سکینہ اشرف ، شعبہ طبیعیات کی سدرہ خان، شعبہ حیوانیات کی عروج فاطمہ، شعبہ بین الاقوامی تعلقات کے محمد عمار اور محمد صدیق شعبہ خصوصی تعلیم کی گل زہرہ زیدی کو تفویض کی گئی۔

اسلام آباد کیمپس کے شعبہ اردو کی افشاں کرن ، سعدیہ نورین ، شعبہ اطلاقی طبیعیات کی نبیلہ کریم ، شعبہ معاشیات کی صائمہ بشیر ، ضیاء الرحمن کو ایم فل، شعبہ کمپیوٹر سائنس کے محمد افضل اور سہیل احمد ، شعبہ نظمیات کاروبار کے محمد بشیر، محمد فرحان، خالد محمود کو ایم ایس کی ڈگری تفویض کی گئی ۔

اس کے علاوہ شعبہ نظمیات کے محمد عدیل کو 30 کریڈٹ آورز کے تحت ایم ایس کی ڈگری تفویض کی گئی۔

Newspakistan.tv