KARACHI: Arts Council was the venue where the First Int’l Conference on Forensic Psychology was organised by Fed. Urdu University’s Dept. of Psychology.

شعبہ نفسیات وفاقی جامعہ اردو کے زیر اہتمام آرٹس کونسل کراچی میں فرانزک سائیکالوجی پر پہلی بین الاقوامی کانفرنس
شعبہ نفسیات وفاقی جامعہ اردو کے زیر اہتمام آرٹس کونسل کراچی میں فرانزک سائیکالوجی پر پہلی بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
وفاقی جامعہ اردو کے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری نے اپنے پیغام میں فرانزک سائیکالوجی کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ شیخ الجامعہ نے شعبہ نفسیات کی اس کاوش کو سراہا اور تمام ماہرین کو خوش آمدید کہا۔ اور اس بات کا اعادہ کیا کہ مستقبل میں بھی اس طرح کی قومی و بین الاقوامی کانفرنس ہوتی رہینگی جس سے معاشرتی مسائل کو حل کرنے میں مدد ملے گی۔ انہو ں نے تمام ماہرین سے گزارش کی کہ فرانزک سائیکالوجی اور پاکستانی لیگل سسٹم کے اس اہم موضوع پر عملی اقدامات کی تجاویز بھی پیش کریں۔بین الاقوامی ماہرین میں ڈاکٹر زعیمہ احمد (کینڈا)، ڈاکٹر طارق ایم حسن (کینڈا) اور ڈاکٹر ریضا فہمی (انڈونیشیا) نے آن لائن شرکت کی۔ جبکہ قومی ماہرین میں پروفیسر ڈاکٹر جاوید عزیز مسعودی، ڈاکٹر جاوید عارف خشک، ڈاکٹر وحید احمد عباسی، مکیش کمار تلریجا، بیرسٹر عزیر علی خان غوری، سید آفتاب علی شاہ، پروفیسر ڈاکٹر ریاض احمد، پروفیسر ڈاکٹر عظمی علی، پروفیسر ڈاکٹر قدسیہ طارق، ڈاکٹر سید شمیم اعجاز، ڈاکٹر حنا عمران، ڈاکٹر ہارون الرشید، امتیاز علی خان اور ایچ ایم وقار عمر نے کانفرس کے شرکاءکو فرانزک سائیکالوجی اور پاکستانی لیگل سسٹم کے موضوع پر مفید معلومات فراہم کی۔ اس بات پر زور دیا گیا کہ پاکستان میں فرانزک سائیکالوجی اور لیگل سسٹم کو مربوط کیا جائے اور نئی ترامیم لائی جائیں۔ مزید برآں ماہرفرانزک نفسیات اور لیگل سسٹم کے ماہرین کو مشترکہ کاوشیں کرنی چاہیے۔ کانفرنس کے ماہرین نے اس بات کا اعادہ کیا کہ اس موضوع پر مستقبل میں بھی ایسے پروگرام ہونے چاہیے تاکہ فرانزک سائیکالوجی پر پالیسی بنانے مدد حاصل ہو۔ انچارج کلیہ فنون وانچارج عبدالحق کیمپس ڈاکٹر شاہد اقبال، رئیس کلیہ سائنس و انچارج گلشن اقبال کیمپس پروفیسر ڈاکٹر محمد زاہد نے تمام ماہرین کو سراہا اور انہیں شیلڈ پیش کی۔ آخر میں شعبہ نفسیات کی جانب سے تمام ماہرین و شرکاءکا شکریہ ادا کیا گے۔

Newspakistan.tv