RECENT NEWS

Seminar on Press Freedom Day at Fed Urdu Uni Dept of Mass Comm

KARACHI: A seminar on Press Freedom Day was organised by Federal Urdu University’s Mass Comm Dept (Abdul Haq Campus) here on Friday (17th May, 2024).

__________

شعبہ ابلاغ عامہ ، عبدالحق کیمپس، وفاقی اردو یونیورسٹی کے تحت یومِ آزادی صحافت کے حوالے سے خصوصی سمینار کا انعقاد کیا گیا

جس میں معروف صحافی اشرف خان نے پاکستان میں صحافیوں کے مسائل کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کے آج کے صحافی شدید دباؤ کا شکار ہیں۔بدقسمتی سے پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جہاں سچ بات کہنا آسان نہیں ہے۔

صحافیوں اور ذرائع ابلاغ کے اداروں کو ریاست پریشر گروپوں کی جانب سے دباؤ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

صحافت کو سنگین نوعیت کے معاشی مسائل کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 19 کے تحت شہریوں کو اظہار کی آزادی دی گئی ہے۔

شعبہ ابلاغ عامہ کے سابق صدر اور معروف سینیر تجزیہ نگار ڈاکٹر توصیف احمد خان نے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ملک میں صحافت کو درپیش حالات کا تفصیلی جائزہ پیش کیا۔

انہوں نے کہا ہندوستان میں جاری ہونے والے پہلے اخبار ہیکی گزٹ کو اس وقت کے انگریز حکمرانوں نے قبول نہیں کیا۔

اخبار کو جبری بندش کا سامنا کرنا پڑا اور ایڈیٹر کو ہندوستان بدر ہونا پڑا۔ بدقستمی یہ ہے کہ پاکستان میں آج تک صحافیوں کو ایسے ہی حالات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

انہوں نے قیام پاکستان سے لے کر عمران خان کی حکومت کے دوران صحافت اور صحافیوں کے لیے بنائے گیے قوانین کو جابرانہ قرار دیتے ہوئے کہا حکومتوں کی جانب سے امتناعی قوانین بنانے اور شہریوں کو آزادی اظہار کا حق تسلیم نہ کرنے سے ملک میں جمہوریت مستحکم نہیں ہوسکی ۔

پاکستان میں صحافیوں کو اظہار رائے کی مکمل آزادی حاصل ہونی چاہئے۔ صحافیوں کے حالات کار اور حق ملازمت کو قانونی تحفظ فراہم کیے بغیر میڈیا کےاداروں کو مستحکم نہیں کیا جاسکتا۔صدر شعبہ ابلاغ عامہ ڈاکٹر مسرور خانم نے اس موقع پر مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

تقریب میں ڈاکٹر عرفان عزیز، سینئر استاد سعید عثمانی و دیگر اساتذہ اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔پروگرام میں میزبانی کے فرائض لیکچرر ثمرین نے سر انجام دیئے۔

Newspakistan.tv

GALLERY

PAKISTAN

News Pakistan

Newspakistan, established in 2017, is a dynamic media and news website dedicated to delivering timely, accurate, and insightful news from Pakistan and around the world. Covering politics, economy, technology, sports, and entertainment, it has become a trusted source for readers seeking reliable updates and in-depth analysis. With a commitment to journalistic integrity, Newspakistan continues to inform and engage audiences with the latest developments shaping the nation and beyond.

Recent News

© 2025 News Pakistan. Designed by CCODEZ.