PARIS: Consular section of the Pakistani diplomatic post here is striving hard to serve the community living here.
For instance, though the GoP had announced 28th May (youm-e-takbeer) a public holiday, the staff of the Pakistani Embassy here had opted to attend office and perform duties facilitating those visiting the Embassy from different cities.
اٹھائیس مئی کو حکومت پاکستان کی طرف سے سرکاری چھٹی کے اعلان کے باوجود سفیر پاکستان عاصم افتخار احمد کی ہدایت پر سفارتخانہ پاکستان پیرس کا قونصلر سیکشن کھلا رہا۔
ہیڈ آف چانسلری کاشف جمیل بلوچ (جن کے پاس آج کل ہیڈ آف قونصلر سیکشن کی اضافی ذمہ داری بھی ہے) کی سربراہی میں قونصلر سیکشن کے تمام اسٹاف نے اپنی ڈیوٹی بخوبی انجام دی۔
قونصلر سیکشن میں ویزہ ، پاسپورٹ و دیگر دستاویزات کے لئے پیرس و دور دراز کے شہروں سے آنے والے تارکین وطن پاکستانیوں کو تمام سروسز مہیا کیں۔
سفارتخانہ پاکستان پیرس میں اپنے کاموں کے لئے آنے والے تارکین وطن اور کمیونٹی نمائندوں نے اس بات پر نہایت مسرت کا اظہار کیا۔

کمیونٹی راہنماؤں صدر پاکستان بزنس فورم فرانس حاجی اسلم چوہدری ، سرپرست مسلم لیگ ن فرانس سردار ظہور اقبال ، سرہرست اعلیٰ بزنس فورم محمد ابراہیم ڈار ، سید جمال خالد ، صدر پاک فرانس ایسوسی ایشن چوہدری نوید پکھووال ، بزنس مین چوہدری نواز اورنگزیب ، جنرل سیکریٹری بزنس فورم یاسر خان ، چیئرمین مسلم لیگ ن راجہ علی اصغر ، پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما ملک منیر احمد ، چوہدری گلزار احمد لنگڑیال ، سینئر راہنما تحریک انصاف فرانس ، چوہدری منیر وڑائچ مسلم لیگ ق فرانس اور کمیونٹی نمائیندوں کا کہنا تھا کہ آخری وقت میں حکومت پاکستان کی طرف سے اٹھائیس مئی کی سرکاری چھٹی کے اعلان کی وجہ سے اگر قونصلر سیکشن پیرس بند ہوتا تو پیرس و دور دراز کے شہروں سے سفارتخانہ پاکستان آنے والے پاکستانی بہت پریشان ہوتے۔
انہیں مایوس لوٹنا پڑتا اور انہیں اپنے کام وغیرہ سے پھر دوبارہ چھٹی لینی پڑتی اور سفارتخانہ کا سفر کرنا پڑتا۔
سفیر پاکستان عاصم افتخار احمد کی طرف سے اپنے اسٹاف کو کمیونٹی کی سہولت کے لئے چھٹی والے دن کام کے لئے بلانے کے بروقت فیصلے نے جہاں ڈیڑھ دو سو لوگوں کوپریشانی سے بچایا وہیں ان تمام لوگوں اور کمیونٹی کے دل جیت لئے۔
سفیر پاکستان عاصم افتخار احمد ، ہیڈ آف چانسری کاشف جمیل بلوچ اور قونصلر سیکشن کا اسٹاف خراج تحسین کے مستحق ہیں ۔
Newspakistan.tv